یو ٹیوب نے 17 سالہ نوجوان کو مجرم بنا دیا

0
19

نئی دہلی: بھارت میں 17 سالہ نوجوان نے یوٹیوب کی مدد سے جرائم کرنا سیکھا اور لاکھوں روپے لوٹ لئے۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ نوجوان نے یوٹیوب کی مدد سے جرائم کی دنیا میں قدم رکھا اور واردات کے لیے یوٹیوب کا سہارا لینے لگا۔

نوجوان اے ٹی ایم سے رقم نکالنے والوں کی مدد کے بہانے ان کا کارڈ حاصل کرتا تھا اور ان کے اکاؤنٹس سے رقم نکال لیتا۔ یہ نوجوان اے ٹی ایم کے باہر رک کر ضعیف افراد کو اے ٹی ایم سے رقم نکالنے میں مدد کرتے ہوئے پن نمبر معلوم کرلیتا اور بڑی چالاکی سے انہیں ڈپلیکیٹ کارڈ دے دیتا جبکہ اصل کارڈ خود رکھ لیتا تھا۔

نوجوان نے آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے مختلف حصوں میں اے ٹی ایم کارڈ فراڈ کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے سے زائد رقم حاصل کی جس کے بعد اس نے طیاروں میں سفر کرنا اور فائیو اسٹار ہوٹلز میں قیام کرنا شروع کر دیا تھا گزشتہ ماہ چتور سے تعلق رکھنے والی ایک بزرگ خاتون نے اے ٹی ایم سے رقم نکالے جانے کی شکایت درج کروائی تھی پولیس نے ضعیف خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے شناخت کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

قبل ازیں ہنی مون پر گئے نوجوان نے مہنگا موبائل فون خریدنے کیلئے بیوی کو فروخت کر دیا تھا واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں مہنگے موبائل فون کے چکر میں نوجوان نے اپنی بیوی فروخت کر دی انڈیا نیوز کے مطابق اوڈیشہ کے 17 سالہ نوجوان کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی نوجوان کی بیوی کی عمر 26 برس تھی، شادی کے بعد نوجوان اپنی بیوی کو ہنی مون کے لئے دوسرے شہر لے کر گیا جہاں اس نے اپنی بیوی کو ایک لاکھ اسی ہزار میں فروخت کر دیا، نوجوان نے جس شخص کو بیوی فروخت کی اسکا تعلق راجھستان سے بتایا جا رہا ہے اور اسکی عمر 55 برس ہے، نوجوان نے بیوی بیچنے کے بعد پیسے لئے ایک موبائل فون خریدا اور باقی رقم کھانے پینے و دیگر سرگرمیوں میں خرچ کر دی-

جب بیوی کو بیچنے کے بعد وہ گھر واپس آیا تو اس کے خاندان والوں نے بیوی کے بارے میں پوچھا تو اس نے جواب دیا کہ وہ کسی اور کے ساتھ چلی گئی ہے اور میں نے اسے چھوڑ دیا، نوجوان کے گھر والوں نے یقین کرتے ہوئے اسکی بیوی کے اغوا کا مقدمہ درج کروا دیا، پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے بعد کاروائی کی اور ملزم کو گرفتار کیا تو پتہ چلا کہ اس نے اس عورت کو خریدا ہے،اور وہ عورت اپنی مرضی سے بھاگ کر نہیں گئی بلکہ اس کو اس کے شوہر نے فروخت کر دیا ہے ، اس دوران ملزم نے پولیس کے ساتھ مذاحمت بھی کی اور کہا کہ ہم نے خاتون کو خریدا ہے پیسے دیئے ہیں، تا ہم پولیس نے خاتون کو برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا بعد ازاں اس کے شوہر کو بھی گرفتار کر لیا،بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا ہے، عدالت کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ سنائے گی-

Leave a reply