fbpx

یوم علی سادگی سے منایا جائے:ایس او پیزکا خیال رکھا جائے: این سی او سی اجلاس میں اہم فیصلے

اسلام آباد:یوم علی سادگی سے منایا جائے:ایس او پیزکا خیال رکھا جائے: این سی او سی اجلاس میں اہم فیصلے،اطلاعات کے مطابق آج ابھی تھوڑی دیرپہلے این سی او سی ہیڈ آفس میں یوم علی رضی اللہ عنہ کے انعقاد سے متعلق ایک اہم اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کی زیرصدارت وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقیات اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیرصدارت اور قومی کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید ، وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری اوروزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی سیشن میں شرکت کی۔ صوبائی سکریٹریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

اس اہم اجلاس ملک بھر اور خاص طور پر بڑے شہری مراکز میں پھیلی COVID میں جاری اضافے کی وجہ سے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ ہر طرح کے جلوسوں پر پابندی عائد کی جائے جبکہ مجلس کے انعقاد کی اجازت سخت کوویڈ ایس او پیز کے تحت کی گئی ہے جو رمضان کے لئے پہلے سے موجود ہیں۔

این سی اوسی نے ان فیصلوں پر عمل درآمد کے لئے صوبائی اور ضلعی سطح پر مذہبی اسکالرز اور کمیونٹی رہنماؤں کو شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.