یوم آزادی :ایئر پورٹس پر پرچم کشائی کی تقاریب کا انعقاد ، ترانوں اور ملی نغموں سے جزبات موجزن

0
42

کراچی :پاکستان میں یوم آزادی کے موقع پر دیگر اداروں کی طرح ملک بھر کے ایئر پورٹس پر پرچم کشائی کی تقاریب منعقد کی گئیں، عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے گئے، پی آئی اے کی پروازوں میں مسافروں کو پرچم تقسیم کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر یوم آزادی کے سلسلے میں پرچم کشائی کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا، کراچی، لاہور، پشاور، اور کوئٹہ ایئرپورٹ پر تقریبات میں ایئرپورٹ منیجرز نے پرچم کشائی کی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے ایئرپورٹس پر کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا گیا، مختلف ایئرپورٹس پر قومی اور کشمیری پرچم لہرائے گئے، لاہور ائر پورٹ پر فلائٹ سروس ڈپارٹمنٹ میں جشن آزادی کی تقریب کا کیک بھی کاٹا گیا۔دوسری جانب پی آئی اے ہیڈ آفس اور لاہور سیمت دیگر اسٹیشنز پر جشن آزادی اور یوم یکجہتی کشمیر کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا اطہر اعوان مینیجر تعلقات عامہ اور ڈسٹرکٹ اسکاؤٹ عبدالرؤف پی آئی اے ٹاؤن آفس میں پرچم کشائی کی گئی۔

یاد رہےکہ اس مرتبہ جشن آزادی اور یوم یکجہتی کشمیر صرف زمین پر ہی نہیں فضاؤں میں بھی جوش و خروش سے منایا گیا، پی آئی اے کی جانب سے اندرون و بیرون ملک جانے والی پروازوں میں مسافروں میں جشن آزادی کے حوالے سے قومی پرچم تقسیم کیے گئے۔اسلام آباد سے کراچی آنے والی پی آئی کی پرواز میں مسافروں نے جشن آزادی کے ساتھ ساتھ کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی بھی کی، فضا پاکستان زندہ آباد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی۔

Leave a reply