یوم اقبال پر عام تعطیل بحال کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

0
57

سینیٹ میں یوم اقبال پر عام تعطیل بحال کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر کامل علی آغا نے 9 نومبر یوم اقبال کی چھٹی بحال کرنے کی قرارداد منگل کے روز سینیٹ میں پیش کی جسے متفقہ طورپر منظور کرلیا گیا۔

سینیٹر کامل علی آغا نے قرارداد میں کہا کہ علامہ اقبال کی سالگرہ پر ہمیشہ چھٹی ہوتی تھی، کچھ عرصہ قبل یہ چھٹی ختم کردی گئی، میری خواہش ہے کہ 9 نومبر کی چھٹی بحال کی جائے۔

اس پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے جواب سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔ چیئرمین سینیٹ نے معاملہ کابینہ اور حکومت کے حوالے کردیا۔

اس دوران یپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ شاہ عبداللطیف بھٹائی بھی بہت بڑے شاعر ہیں ،شاہ عبداللطیف بھٹائی کی سالگرہ پر قومی تعطیل کی قرارداد لیکر آئیں تو اس کی بھی سب حمایت کریں۔

واضح رہے کہ کئی برس قبل یوم اقبال کی تعطیل ختم کر دی گئی تھی۔ گزشتہ حکومت کے دور میں بھی یوم اقبال کی چھٹی بحال کروانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم اس حوالے سے کوئی سنجیدہ پیش رفت نہیں ہوئی تھی

Leave a reply