متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کیجانب سے یوم پاکستان کے موقع پر منفرد خراج تحسین،ویڈیو

0
62

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پاکستان کی قیادت اور عوام کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ہے-

باغی ٹی وی : متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کی جانب سے 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے ایک ویڈیو پیغام شئیر کیا گیا جس میں پاکستان کی عوام کو مقامی زبانوں خراج تحسین اور مبارکباد پیش کی گئی-


ویڈیو پیغام میں کہا گیا کہ امیر ثقافت اور ورثے کی سرزمین سے لے کر امن، ترقی اور خوشحالی کی سرزمین تک، اسلامی جمہوریہ پاکستان نے جب سے معرض وجود میں آیا ہے شاندار نتائج حاصل کیے ہیں ہم متحدہ عرب امارات کے سفارت خانےاسلام آباد میں 23 مارچ کو قومی دن کے موقع پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی قیادت اور عوام کو عاجزانہ خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

بابراعظم کو 23 مارچ کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا

سفارت خانے کی جانب سے پیغام میں کہا گیا کہ ہم مستقبل کےمواقع کے لیے مل کر کام کرتے ہوئے اپنے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کے منتظر ہیں دعا ہے کہ آنے والے سالوں میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے شہری امن اور خوشحالی سے لطف اندوز ہوتے رہیں۔

23 مارچ 1940 کو آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کی یاد میں منایا جاتا ہے جس کی روشنی میں برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لئے ایک علیحدہ وطن کا خواب شرمندہ تعبیر کیا۔ یہ قرارداد لاہور منٹو پارک میں پیش کی گئی جہاں اس کی یادگار کے طور پر مینار پاکستان تعمیر کیا گیا۔

ایشیا کپ2023 :اس بار بھارت سے 2011 کا بدلہ لینا ہے،شعیب اختر

Leave a reply