عید کے ساتھ یوم آزادی کی بھی تیاری

قصور میں عید قربان کے ساتھ جشن پاکستان کی تیاریاں عروج پر
تفصیلات کے مطابق قصور میں جہاں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کی جا رہی ہے وہی یوم جشن آزادی پاکستان کی تیاریاں بھی عروج پر ہیں لوگوں نے اپنے گھروں اور گلی محلوں کو قومی پرچموں اور رنگ برنگے بجلی کے قمقموں سے سجا رکھا ہے لوگوں کی بڑی تعداد نے گنڈہ سنگھ بارڈر پر جانے کیلئے تیاری بھی کر رکھی ہے کیونکہ انڈیا اور پاکستان کی فورسز کے درمیان پریڈ ہر روز ہوتی ہے