یوم دفاع، کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں تقریب ،دفاعی سازوسامان کی نمائش

یوم دفاع کے موقع پرپشاورکے کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں مرکزی تقریب ہوئی باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں ہونے والی تقریب میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر مہمان خصوصی تھے،ترجمان صوبائی حکومت اجمل وزیر،شہداکے لواحقین اور غازی بھی تقریب میں شریک ہوئے. کرنل شیر خان سٹیڈیم میں دشمن کے خلاف مختلف محاذوں میں سرگرم عمل دفاعی سازوسامان کی نمائش بھی لگائی گئی ہے ،تقریب میں شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ورثا شہداء کو گلدستے پیش کیے گئے. سٹیڈیم کے سبزہ زار میں جنگی سازوسامان کی نمائش کی گئی دشمن کے خلاف مختلف محاذوں میں سرگرم عمل دفاع اور سازوسامان نمائش کا حصہ تھے دہشتگردوں کے خلاف مختلف آپریشن میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور دیگر ایمونیشن بھی نمائش میں رکھی گئی، پشاور میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر نے یوم دفاع تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنےشہداکو یاد رکھتی ہیں، پاکستان آج پہلے سے کئی زیادہ مضبوط ہے،پاک فوج دشمن سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے،پاکستانی افواج نے اندرونی دہشتگردی اور سرحدوں پر دشمنوں کو شکست دی،آج پاکستانی فوج کے مجاہد جان ومال پر وطن کو ترجیح دیتے ہیں،سیکیورٹی اداروں اور عوام کی قربانیوں سے امن قائم … یوم دفاع، کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں تقریب ،دفاعی سازوسامان کی نمائش پڑھنا جاری رکھیں