یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

0
63

یوم دفاع پاکستان و شہداء کے سلسلے میں جی ایچ کیو راولپنڈی میں مرکزی تقریب ہوئی جس میں شہدا کو سلام پیش کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں مرکزی تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا۔ تقریب میں 65 کی جنگ کے حوالے سے دکھائی گئی دستاویزی فلم میں دشمن کو دی گئی عبرت ناک شکست کی کہانی بیان کی گئی۔ ڈاکومنٹری میں شہدا کے اہلخانہ کے تاثرات بھی پیش کئے گئے جس نے تقریب کے شرکا کی آنکھیں نم کر دیں۔

مرکزی تقریب میں کشمیر میں ہونیوالے مظالم کو بھی اجاگر کیا گیا۔ تقریب میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس پی آر، فوجی افسران اور شہدا کے لواحقین سمیت معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اس سے پہلے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ تقریب میں ماتمی بگل بھی بجائے گئے اور شہدا کو جنرل سلیوٹ پیش کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء پاکستان کے عظیم اہلخانہ، یوم دفاع کے موقع پر بات کرنا باعث فخر ہے، شہیدوں کے متعلق شارٹ ڈاکومنٹری دیکھی آنکھیں نم ہوئیں تو دوسری جانب سر فخر سے بلند ہوا، میرے اعتماد میں اضافہ ہوا، جب بھی مجھ سے پوچھا جاتا ہے کہ افواج پاکستان نے وہ کام کیا جو کوئی اور نہیں کر سکا تو میں کہتا ہوں کہ جب تک ایسے والدین ہیں جو ملک کے لئے اپنے بیٹوں کی جانیں نچھاور کرتے ہیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ قیام پاکستان سے بقائے پاکستان کا سفر شہدا کی عظیم قربانیوں کا مرہون منت ہے.بلا شبہہ عظیم جدوجہد کے بعد عظیم ملک حاصل کیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جوانوں نے خون دیا، ماؤں نے اپنے لال، بہنوں نے بھائی اور بیویوں نے اپنے شوہرقربان کئے.

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گردی کے خلاف جنگ مشکل تھی ہمارے نوجوان ڈٹے رہے، وطن کے لئے سینے پر گولیاں کھائیں اور پاکستان کے امن کو قائم رکھا، آج پاکستان سے امن کا پیغام جاتا ہے یہ پیغام خطے اور دنیا کے لئے ہے ،پاکستان نے اپنی ذمہ داریاں پوری کیں، ہمارا فرض ہے کہ آنے والی نسلوں کو پرامن اور محفوظ پاکستان دیں،

جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان ہماری منزل ہے، ہم پوری استقامت سے سفر جاری رکھے ہوئے ہیں، دہشت گردی کی عفریت سے جنگ لڑنے کے بعد اب ہماری جنگ غربت، جہالت، پسماندگی کے خلاف ہے تا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہ جائیں ،ہمارا فرض ہے آنے والی نسلوں کو پرامن مستقبل دیں،آج کا پاکستان دنیا کےلیے امن اور رواداری کا پیمبر ہے،

کشمیر کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کشمیر ہندتوا کی پیرو کار حکومت کے ظلم وستم کا شکار ہے، کشمیر ظلم میں جل رہا ہے میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ ہے اور اسوقت تک رہے گا جب تک اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے بغیر حل نہیں ہو جاتا ،کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے،کشمیریوں کے تکالیف، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی دنیا کے لئے لمحہ فکریہ ہیں، پاکستان کبھی بھی کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا

ہمارےجوان ایسے ہیں جن سے میں پسینہ مانگوں تووہ خون دیتے ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں پر ظلم ہمارے صبر کی آزمائش ہے،ہر قسم کی قربانی کو تیار ہیں، آخری گولی ،آخری سپاہی تک لڑنے اور ہر حد تک جانے کو تیار ہیں ،پاکستان کبھی بھی کشمیریوں کو تنہا اور حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گا،

6 ستمبر، وطن کے لئے جانیں قربان کرنے کے عہد کی تجدید کا دن ہے، صدر مملکت

آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں پائیدار امن کی کوشش کی، افغانستان کے امن کے لئے ہمارا بامقصد تعاون جاری رہے گا، ہم نے ہمیشہ امن اور مذاکرات کی طرف زور دیا ہے،

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ تمام غازیوں اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی وجہ سے ہم آزاد فضا میں جی رہے ہیں،خون کی کوئی قیمت نہیں مگر آپ کا حوصلہ لازوال ہے، پوری قوم ان کو سلام پیش کرتی ہے .شہداء کی قربانیاں پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، ہم کوئی شہادت نہیں بھولے ،زندہ قومیں شہداء پر ناز کرتی ہیں. آج شہدائ کے گھر جانا اس بات کی دلیل ہے کہ ہم شہداء کو نہیں بھولے.

پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر،سلامتی کو لاحق خطرات سے غافل نہیں رہ سکتے۔ وزیراعظم کا پیغام

یومِ دفاع پاکستان پر وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوئی جب کہ نماز فجر کے بعد مساجد میں ملکی سلامتی اور کشمیریوں کی آزادی کی دعائیں کی گئیں۔

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ چھ ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے۔ اس دن دشمن نے پاکستانی قوم اور اس کی مسلح افواج کی اولولعزمی اور یقینِ کامل کو آزمانے کی غلطی کی۔ یہ دن ہمیں اُن شہداء اور غازیوں کے لازوال حوصلے اور بہادری کے کارناموں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے قوم کی بے مثال حمایت کے ساتھ دشمن کی خام خیال برتری کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔ یہ اُن جوانمردوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے اپنی بے مثل شجاعت و دلیری سے جرأت و استقلال کی نئی داستانیں رقم کیں جو ہمارے لئے باعث فخروترغیب ہیں۔

نیول ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں یوم دفاع کی تقریب، یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے گئے

نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں یوم دفاع کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے یادگار شہدا پر حاضری دی،وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے یادگارشہدا پرپھول چڑھائے، اور دعا کی.  ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی تقریب میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا.

یوم دفاع، کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں تقریب ،دفاعی سازوسامان کی نمائش

یوم دفاع کے موقع پرپشاورکے کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں مرکزی تقریب ہوئی ,باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں ہونے والی تقریب میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر مہمان خصوصی تھے،ترجمان صوبائی حکومت اجمل وزیر ،شہداکے لواحقین اور غازی بھی تقریب میں شریک ہوئے.کرنل شیر خان سٹیڈیم میں دشمن کے خلاف مختلف محاذوں میں سرگرم عمل دفاعی سازوسامان کی نمائش بھی لگائی گئی ہے ،تقریب میں شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ورثا شہداء کو گلدستے پیش کیے گئے. سٹیڈیم کے سبزہ زار میں جنگی سازوسامان کی نمائش کی گئی دشمن کے خلاف مختلف محاذوں میں سرگرم عمل دفاع اور سازوسامان نمائش کا حصہ تھے دہشتگردوں کے خلاف مختلف آپریشن میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور دیگر ایمونیشن بھی نمائش میں رکھی گئی.

چلو شہداء کے گھر ،قومی کرکٹرشاہد آفریدی اہلیہ کےہمراہ شہید پائلٹ مریم مختیارکےگھر پہنچ گئے ,باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہد آفریدی نے یوم دفاع پاکستان و شہداء کے موقع پر شہید پائلٹ مریم مختیارکے والدین سے ملاقات کی، شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ مریم نےکم عمری میں قوم کا سرفخر سے بلند کردیا، مریم مختیارشہید کی قربانی کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا ،شہید مریم مختیارہم سب کیلئے رول ماڈل ہیں، مریم مختیار شہید کی والدہ نے شاہد آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی کی آمد سےخوشی ہوئی

یوم دفاع و شہداء کے موقع پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف لاہور میں لانس نائیک تیمور اسلم شہید کے گھر پہنچ گئے، انہوں نے شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کی، اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہدا قوم کا عظیم سرمایہ ہیں، ان کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

بلاول زرداری نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کے شہیدوں کو خراج عقیدت اور انکے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمارے تمام شہیدوں بشمول سپاہیوں وسویلین کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔ ناقابلِ تسخیر دفاع کو یقینی بنانے کیلئے تمام قومی ادارے دائرے کار میں رہتے ہوئے کام کریں۔

پاک فوج میں مائیں اپنے بچوں کوشہادت کے جذبےسے بھیجتی ہیں،ترجمان پاک فوج

مشعال ملک نے پاکستان کے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج پاکستان نے اپنا یوم دفاع کشمیریوں کے نام کیا، ضرورت اس امر کی ہے کہ کشمیر سے بھارتی فوج کو نکالا جائے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کو حق خوداردایت دیا جائے.

بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

یوم دفاع پاکستان پر وفاقی وزرا نے شہدا کے لواحقین سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے قوم کو شہدا اور غازیوں پر فخر ہے، کیپٹن جنید عرفان نے شمالی وزیرستان میں ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی راولپنڈی میں کیپٹن جنید عرفان کے گھر پہنچے جنہوں نے شمالی وزیرستان میں جام شہادت نوش کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا قوم کو شہدا اور غازیوں پر فخر ہے، کیپٹن جنید عرفان نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔

 

جنگ ستمبر کے شہداءاور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی. قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمیٰ بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی ،قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان جنگ ستمبر کے شہداءاور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے،میجر عزیز بھٹی شہید،ایم ایم عالم شہیداور حسن صدیقی جیسے غازی ہمارے اصل ہیرو ہیں، شہداءاور غازی پاکستانی قوم کے ماتھے کاجومر ہیں اور قوم کےلئے فخر کا باعث ہیں، پاکستان انہی بہادر سپوتوں کی بدولت تاقیامت قائم دائم رہے گا،

کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمارے بہادر افواج نے بھرپور انداز میں دشمن کو شکست دی ،ہمارے شہریوں نے بھی پاک فوج کیساتھ جانوں کا نذرانہ پیش کیا ،آج ہم دشمن کو پیغام دینے یہاں جمع ہیں کہ ہم اب ماضی کی نسبت زیادہ مضبوط ہیں ،اب اگر بھارت نے کوئی مہم جوئی کی تو بھرپور جواب ملے گا, سینیٹر سراج الحق نے یادگار شہداء پر حاضری دی ، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اپنے ملک پر جان دینا فخر اور اعزاز سمجھتا ہے

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یوم دفاع و شہداء کے موقع پرلیفٹیننٹ ارسلان عالم ستی شہید کے گھر کا دورہ کیا, فردو س عاشق اعوان نے شہداکے درجات بلندی کے لئے دعا کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج کے ساتھ مل کر غازیوں اور شہیدیوں کو خراج تحسین کررہے ہیں،شہیدوں کے اہلخانہ کا دھرتی پر قرض ہے،شہدا نے پاک سرزمین کی حفاظت کےلیے اپنا لہو نچھاور کیا،آج شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کرنے کا دن ہے،پاک فوج کے شہیدوں نے اپنے لہو سے امن کے دیے روشن کیے،

ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے یادگار شہدا پر پھولوں کا گلدستہ رکھا. انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی. اس موقع پر ڈی سی لاہور صالحہ سعید کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن ہے. زندہ و دلیر قومیں اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر وطن کا دفاع کرتی ہیں. جس وطن کی سرحد کو اپنے خون سے سیراب کرنے والے موجود ہوں اس کو ہرایا نہیں جا سکتا.

یوم دفاع کے موقع پر مزار اقبال لاہور پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی ،جس کے مہمان خصوصی میجر جنرل محمد عامر تھے، پاک فوج کے دستے نے مزار اقبال پر حاضری دی اور سلامی دی، اس موقع پر شہداء کے درجات کی بلندی اور پاک سرزمین کی حفاظت کے لئے دعا بھی کی گئی

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پاک دھرتی کے دفاع کیلئے اپنا قیمتی لہو دینے والے عظیم شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ہمارا افتخار ہیں۔ چھ ستمبر انیس سو پینسٹھ کی جنگ پاکستان کی دفاعی تاریخ کا روشن اور تاریخ ساز باب ہے۔ پاک افواج نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔

‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

جہلم میں بھی یوم دفاع کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، پاک فوج کے دستے نے یادگار شہداء پر سلامی دی ,باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جہلم میں اکرم شہید پارک میں یوم دفاع وشہدا کی تقریب منعقد کی گئی، تقریب میں پاک فوج کے جوانوں ، شہداء کے اہلخانہ نے شرکت کی،پاک فوج کے دستہ نے یادگار شہدا پر سلامی دی،میجرجنرل شاہدامتیازنے یادگارشہدا پر پھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی کی

کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے کراچی میں مزار قائد پر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، چاق چوبند دستے نے سلامی دی۔ ایئر وائس مارشل حامد راشد رندھاوا تقریب کے مہمان خصوصی تھے، انہوں نے مزار قائد پر فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادر چڑھائیں گئی۔ مزار قائد پر پاکستانی ترانہ پڑھا گیا۔ مزار قائد پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی ،پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھی شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ کشمیریوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، کشمیر کے مسئلے پر اپوزیشن اور حکومت کو ایک پیج پر ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط اور نا قابل تسخیر ہے، عہد کرتے ہیں کہ مظلوم کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے.

 

 

Leave a reply