نوجوان کیڈٹس پیشہ ورانہ مہارت کے حصول میں توانائیاں صرف کریں: آرمی چیف

0
26

لاہور:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ نوجوان کیڈٹس پیشہ ورانہ مہارت کے حصول میں اپنی توانائیاں صرف کریں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اپنے الوداعی دوروں کے ایک حصے کے طور پر آرمی چیف نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ ان کی آمد پر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ان کا استقبال کیا۔

بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اس دوران پی ایم اے کے کیڈٹس اور افسران سے بھی بات چیت کی۔

 

 

 

اس موقع پر سپہ سالار نے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے اعلیٰ تربیتی ادارے کے غیر معمولی اعلیٰ معیار اور اس کے لیے کوششوں کو سراہا اور مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ پیشہ ورانہ مہارت کے حصول میں اپنی توانائیاں صرف کریں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچ رجمنٹل سینٹر کا بھی دورہ کیا اور یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد حاضر سروس، ریٹائرڈ افسران، جوانوں سے بات چیت کی۔

آرمی چیف نے بلوچ رجمنٹ کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ بلوچ رجمنٹل سینٹر پہنچنے پر چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے کا استقبال کیا۔

Leave a reply