ہائی کورٹ کی وارننگ کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا

0
35

لاہور:لاہور ہائی کورٹ کی وارننگ کےبعد ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں ینگ ڈاکٹرز نے عدالتی حکم پر 29 روز بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا، گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ کل سے ان اور آؤٹ ڈور ہڑتال ختم کردی گئی ہے۔

24 گھنٹوں میں3 ملاقاتیں،مولانا کو عزت کے ساتھ رخصت کرناچاہتے ہیں ، پرویز الٰہی

گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ عدالت نے کمیٹی تشکیل دی ہے جس سے توقعات ہیں، عدالت نے ایم ٹی آئی پر کارروائی روکنے کا کہا ہے، عدلیہ کے احکامات کے پیش نظر ہڑتال ختم کررہے ہیں۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ڈاکٹر سلمان چوہدری نے کارڈیالوجی اسپتال لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ میں انہیں طلب کیا گیا تھا، میڈیکل پروفیشن میں بھی عدلیہ نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔

چین نے بچوں پر پابندی لگادی

ڈاکٹر سلمان چوہدری کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس جواد احسن نے ہمارے مطالبات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس جواد احسن نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں جی ایچ اے کے نمائندگان اپنی سفارشات پیش کریں گے۔

بانی متحدہ کی تصویر نہ لگانے پرقتل کیا ، لوگوں کو جلایا کربھی ماردیتا تھا ۔ذوالفقار بھٹہ کے انکشافات

دوسری طرف ڈاکٹرز کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کے پیش نطر جی ایچ اے نے ہڑتال موخر کی ہے۔واضح رہے کہ ینگ ڈاکٹرز کی 29 روز سے جاری ہڑتال کے سبب لاہور میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔

Leave a reply