تربت میں فورسز پر حملے میں پاک فوج کا جوان شہید:دہشت گردوں کی تلاشی کے لیے آپریشن جاری

0
100

راولپنڈی :تربت میں فورسز پر حملے میں جوان شہید:دہشت گردوں کی تلاشی کے لیے آپریشن جاری ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع تربت میں سیکورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے تربت میں سیکیورٹی ‏فورسز کے دستے پر حملہ کیا اور اس بزدلانہ حملےمیں نائیک عقیل عباس شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نےچھوٹےہتھیاروں سےپاک فوج کےجوانوں پر حملہ کیا ‏جس کے بعد ایف سی بلوچستان نےدہشتگروں کی تلاش میں آپریشن شروع کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بزدلانہ حملوں سےسیکیورٹی فورسز کا عزم متزلزل نہیں ہو گا اور ‏بلوچستان میں قربانیوں سےحاصل امن خراب نہیں کرنےدیں گے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسزدشمنوں کےناپاک عزائم ہرقیمت پرناکام بنائیں گے۔

Leave a reply