آپ کےلوگ ٹوٹ کرپی ٹی آئی میں جارہےہیں بات استعفوں کی کرتے ہیں:بلاول بھٹونے مریم کوصاف صاف سنا دیں
اسلام آباد:آپ کےاپنےلوگ ٹوٹ کرپی ٹی آئی میں جارہے ہیں اوراستعفوں کی بات کرتے ہیں:بلاول بھٹونے مریم کوصاف صاف سنا دیں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے اسمبلیوں سے استعفوں کی بجائے لانگ مارچ کی تجویز دے دی، حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے لانگ مارچ ناگزیر ہے،
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے بلاول بھٹو نے مریم نواز کو مخاطب ہوتےہوئےکہا کہ آپ پہلے اپنے گھر کی فکرکریںآپ کے لوگ ٹوٹ ٹوٹ کرپی ٹی آئی میں جارہے ہیں اورآپ استعفوںکی بات کررہے ہیں ، بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی ن لیگ کے اس موقف کومسترد کرتی ہے ،اسمبلیوں سے فوری استعفے نہیں دیے جائیں گے، تحریک عدم اعتماد اور استعفوں کا آپشن موجود ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں حکومت گرانے کیلئے پی ڈی ایم کی تحریک سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔اجلاس میں پیپلزپارٹی رہنماؤں نے فوری استعفے دینے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ اسمبلیوں سے استعفوں کی بجائے لانگ مارچ کیا جائے۔ اجلاس میں اس تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا کہ حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے لانگ مارچ ناگزیر ہے۔