یوسف رضا گیلانی نے وزیر اعظم سے مدد مانگ لی
یوسف رضا گیلانی نے وزیر اعظم سے مدد مانگ لی
باغی ٹی وی :سینیٹ انتخابات میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اسلام آباد کی نشست سے امیدوار و سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے ارکان قومی اسمبلی کا لکھا گیا خط وزیراعظم عمران خان کو بھی بھجوایا ہے جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے سینیٹ انتخابات میں حمایت مانگ لی ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ارکان قومی اسمبلی 3 مارچ کے سینیٹ الیکشن کے لیے ووٹ دیں۔ آج کیے گئے فیصلے مستقبل کی سمت طے کریں گے۔ میں نے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے۔
انہوں نے اپنے خط میں لکھا کہ 1985ء سے پارلیمان کا حصہ ہوں۔ 4 دہائیوں کو سیاسی سفر سب کے سامنے ہے۔ بطور وزیراعظم حزب اختلاف کے لیے وزیراعظم ہاؤس کے دروازے کھلے رکھے؛
یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے لیے یکجہتی کی ضرورت ہے۔ پارلیمان کے تقدس کے لیے اکٹھے ہونا ہے۔ سیاسی اور نظریاتی اختلاف جمہوریت کا حسن ہے۔
انہوں نے خط میں لکھا کہ الیکشن اپنی انا کی تسکین یا کسی حکومت کے خلاف نہیں لڑ رہا۔ امید ہے کہ 3 مارچ کو ان کی زندگی اور کردار کو مدنظر رکھ کر ارکان فیصلہ کریں گے