ڈیرہ غازی خان – نوجوان اس ملک کا اثاثہ ہیں نشے سے دور رہیں، پولیس کی طرف سے آگاہی لیکچرز شروع

باغی ٹی وی : ڈیرہ غازیخان۔(شزادخان سے) منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کریں گے، نوجوان اس ملک کا اثاثہ ہیں نشے سے دور رہیں، منشیات کی روک تھام کے حوالے سے سکول و کالجز میں ڈیرہ غازیخان پولیس کی طرف سے آگاہی لیکچرز شروع۔_
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ساوتھ پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات جیسی لعنت کی روک تھام کے لۓ مہم کا آغاز کر دیا ہے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے اس مہم کو کامیاب کرنے کے لیے کمر کس لی. اس مہم کا پہلا مرحلہ نوجوانوں کو اس نشے سے دور کرنے کے لیے ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت پر کالجز و سکول ہائے میں ایک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا اس حوالے سے طلباء میں منشیات کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی لیکچرز دئے جا رہے ہیں پولیس کو منشیات پر کنٹرول پانے کے لئے سوسائٹی کا تعاون درکار ہے اور ہم اپنی ساری توانائیاں اس کام میں لگا رہے ہیں . اس حوالے سے سکولوں و کالجز ہائے میں پرنسیپل سکول اور سکول کے طلبہ کے ساتھ منشیات سے متعلق آگاہی واک کی گئی ڈی ایس پی سرکل کوٹ چھٹہ عبد الرحمان نے کہا کہ ڈی پی او محمد علی وسیم کی خصوصی ہدایت پر ضلع سے منشیات فروشوں کا خاتمہ کیا جائے گا اس معاملہ میں عوام نشاندہی کریں کاروائی کی جائے گی.

Leave a reply