یوتھ پروگرام کے تحت 5 سے 50 لاکھ کے قرضے فراہم کئے جائیں گے، فردوس عاشق اعوان

0
23

وزیراعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان عوام کی سوچ بدلنےکا وژن رکھتے ہیں،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ یوتھ پروگرام کےتحت 5 سے50لاکھ کےقرضےفراہم کئےجائیں گے، ایک سال میں بجٹ خسارے میں واضح کمی ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان عام آدمی کے ساتھی ہیں، غریب آدمی کا معیارزندگی بلند دیکھنا عمران خان کا نصب العین ہے، “صحت انصاف کارڈ اور احساس پروگرام ” وزیراعظم عمران خان کی محروموں، غریبوں اور بے کسوں کا ہاتھ تھامنے اور انہیں سماجی و معاشی خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کا عملی اظہار ہیں،

انہوں نے کہاکہ دوٹکے کے لوگ ٹاک شوز میں بیٹھ کر کہتے ہیں کہ حکومت ناکام ہوگئی ہے ، پچھلے دس سال کے دوران پنجاب حکومت صوبے کے عوام پر عذاب بن کرنازل ہوئی ۔ وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کا مقدمہ لڑنے کیلئے امریکہ گئے ہیں ، پاکستان کو اس وقت سیاسی استحکام کی ضرورت ہے،

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں پروگرام غریب اور نادار افراد کے تحفظ کے لیے سنگ میل ثابت ہوں گے۔ بیماری سے بڑھ کر کوئی بے بسی نہیں ہوتی، انہوں‌نے کہاکہ احساس پروگرام کا مقصد ملک بھر سے غریبوں کو غربت کی لکیر سے نکال کر معاشی ترقی کا حصہ بنانا اور عدم مساوات کا خاتمہ ہے، انہوں نے کہاکہ کشمیریوں‌کی جدوجہد آزادی جلد کامیاب ہو گی،

Leave a reply