اداکارہ یمنہ زیدی جو چھوٹی سکرین پر خاصی مقبولیت رکھتی ہیں ان کے مداحوں کو وہ ایک خوشخبری آل ریڈی دے چکی ہیں کہ وہ بہت جلد بڑی سکرین پر نظر آئیں گی. ان کے مداح ان کو بڑی سکرین پر دیکھنےکےلئے بے تاب ہیں. تاہم اب یمنہ زیدی پگلی بننے کے لئے تیار ہٰیں. اس میں ان کے ساتھ پہلی بار سہیل احمد کے بیٹے حمزہ سہیل ان کے ساتھ نظر آئیں گے. یمنہ زیدی اور حمزہ سہیل پہلی بار ایک دوسرے کے ساتھ چھوٹی سکرین پر نظر آئیں گے. یمنہ زیدی کے اب تک جتنے بھی پراجیکٹ آئے ہیں ان میں انہوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ آج کے دور کی بہترین اداکارہ ہیں. یمنہ زیدی وہ اداکارہ ہیں جن کی تعریف نعمان اعجاز جیسے منجھے ہوئے اداکار بھی کرتے نظر آتے ہیں. دوسری طرف سہیل احمد کے
صاحبزادے حمزہ سہیل نے ڈرامہ سیریل رقیب سے ، اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ان کی اداکاری کو کافی سراہا گیا. حمزہ سہیل نئے اداکاروں میں ایک اچھااضافہ ہیں. تاہم یمنہ زیدی اور حمزہ سہیل ایک ساتھ چھوٹی سکرین پر کیا رنگ جماتے ہیں. ڈرامے کی دیگر تفصیلات ابھی آنا باقی ہیں. یمنہ زیدی ایک سال میں ایک ہی پراجیکٹ کرتی ہیں. دوسری طرف حمزہ سہیل کے پاس بھی بہت اچھے اور بڑے پراجیکٹس ہیں.