fbpx

صحافیوں اور اینکرپرسن کو زبردستی ٹی وی اسکرینز سے ہٹایا گیا،بلاول کا دعویٰ

صحافیوں اور اینکرپرسن کو زبردستی ٹی وی اسکرینز سے ہٹایا گیا،بلاول کا دعویٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزادیِ صحافت کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں میڈیا پر عائد اعلانیہ و غیر اعلانیہ پابندیاں ختم کی جائیں

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے دہونس دھمکیوں اور دباؤ کے ذریعے آزادیِ صحافت کو پابندِ سلاسل کیا ہوا ہے عمران خان حکومت نے ہر شعبے میں اپنی ناجائزیوں، نااہلی اور سراسر ناکامیوں کو چھپانے کی خاطر میڈیا کا گلا دبایا ہوا ہے متعدد غیرجانبدار صحافیوں اور اینکرپرسن کو زبردستی ٹی وی اسکرینز سے ہٹایا گیا ہے اب وہ صحافی اپنے غیرجانبدارانہ تجزیوں اور تبصروں کا اظہار سوشل میڈیا پر کرتے ہیں پاکستان میں پریس کی آزادی کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ صفِ اول میں رہی ہے شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے دورِ حکومت میں ان کالے قوانین کا خاتمہ کیا، جو ضیاء نے صحافت پر لاگو کیئے تھے

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں آزاد میڈیا کو دبانا، قوم کو شدید نقصان پہنچانا ہے یہ عمل عوام کے جائز غصے اور مایوسی کے شعلوں پر مزید تیل چھڑکے گا آزادی صحافت ایک متحرک معاشرے و جمہوریت کا کلیدی حصہ ہوتا ہی، جو عوام کی آواز بنتی ہے تمام تر سنسرشپ بشمول خود ساختہ سنسرشپ کے، جو خفیہ خطرات کے ذریعے عائد ہے، کا خاتمہ کیا جائے میڈیا کو ایک آزاد نگران کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرنے کی اجازت دی جائے پی ٹی آئی حکومت کے دوران، پریس فریڈم انڈیکس پر پاکستان کی تنزلی ہوئی ہے رپورٹرز ودآوَٹ بارڈرز کی جانب سے مرتب کردہ 180 ممالک کی فہرست میں پاکستان 145 نمبر پر آگیا ہے ،عالمی یوم آزادی کے رواں برس کی تھیم، "انفارمیشن اے پبلک گُڈ”، کی مکمل تائید کرتا ہوں پاکستان میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف اسپانسرڈ میڈیا ٹرائلز کے دور کا خاتمہ کیا جائے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد میڈیا پر پابندیوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی پی پی پی صحافی برادری کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہونے کی اپنی تاریخ کو زندہ رکھے گی پاکستان پیپلز پارٹی تب تک سکھ کا سانس نہیں لے گی، جب تک پاکستان میں صحافت حقیقی معنوں میں خودمختار و آزاد نہیں ہوجاتی اس طرح خودمختار و آزاد جس طرح کسی بھی ایک حقیقی جمہوری ملک میں صحافت ہوتی ہے

وزیرا عظم عمران خان بھی جھوٹی خبروں پر خاموش نہ رہ سکے، ٹویٹر پر پیغام دے دیا

آزادی اظہار کی دعویدار ٹویٹر انتظامیہ کو مودی کے ظلم کی حمایت کرنے پر شرم آنی چاہیے ، سید فیاض الحسن رہنما پی ٹی آئی

بھارتی اقدام قابل مذمت، باغی ٹی وی کو دباؤ میں نہیں آنا چاہیئے،خرم نواز گنڈا پور

پروپیگنڈے کرنیوالی مودی سرکار باغی ٹی وی کا "سچ” برداشت نہ کر سکی،باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کروانے کی درخواست کر دی

بلاول کا آزادی صحافت کا نعرہ، سندھ میں 50 سے زائد صحافیوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج

رہنما پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے، پیپلز پارٹی آزادی صحافت کی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑی ہے،آزادی صحافت پر قدغن آمرانہ سوچ کی عکاسی ہے،صحافت پر دباؤ کے حربےحکومتی ناکامی کے مترادف ہیں

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ آزاد صحافت کسی بھی معاشرے کی اصلاح میں بنیادی اہمیت رکھتی ہے،پیپلز پارٹی نے صحافتی اداروں کی مضبوطی کے لیے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے، سندھ حکومت نے اظہار آزادی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں،آزادی صحافت پر اعلانیہ و غیر اعلانیہ پابندیوں کی مذمت کرتے ہیں،

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.