
اداکار زاہد احمد جنہوں نے نہایت کم عرصے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. اب وہ ایک ایسے موضوع کے ساتھ سکرین پر آرہے ہیں جو کہ بہت سنجیدہ ہے.زاہد احمد ڈرامہ سیریل طلاقیں 101 کے ساتھ چھوٹی سکرین کا رخ کررہے ہیں. اس ڈرامے میں زاہد احمد کے علاوہ دیگر کاسٹ میں نوین وقار، انوشے عباسی، اسامہ خان، زوباب رانا، فارس خالد، یاسر نواز اور ثنا عسکری اہم کرداروں میںنظر آئیں گے. زاہد احمد نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ڈرامہ سیریل طلاقیں 101 کا پوسٹر اور ٹریلر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ زاہد احمد عرف رستم کاواس جی ایک نئی کامیڈی ڈرامہ ہے. آپ سب کو یہ نیا ڈرامہ اور میرا کردار ضرور پسند آئیگا. اس طرح کا کردار میں نے پہلے نہیں کیا.اس ڈرامے میں شادی
شدہ جوڑے کے مسائل ان کے لڑائی جھگڑوں اور ناچاقیوں کی وجوہات کو بیان کیا گیا ہے. اس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ طلاقوں کی شرح کیوں بڑھ رہی ہے. ٹریلر کا آغاز زاہد احمد ڈائیلاگ سے ہوتا ہے جہاں وہ کہتے ہیں کہ رشتے، انسان کی آنے والی زندگی میں انہی سے سکھ ملتا اور انہی سے دکھ ملتا ہے۔ڈرامے کا ٹریلر کافی پسند کیا جا رہا ہے. اپریل کے مہینے میں آن ائیر جانے والے اس ڈرامے کا انتظار شائقین بےچینی سے کررہے ہیں.