زہریلی دوا سے تین بچوں کی ہلاکت کا معاملہ مزید الجھ گیا

0
28

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مبینہ زہریلی دوا سے تین بچوں کی ہلاکت کا معاملہ مزید الجھ گیا۔گلستان جوہر بلاک 19 میں مبینہ طور پر زہریلی دوا سے جاں بحق بچوں کے والد لاہور سے کراچی پہنچ گئے۔بچوں کے والد عمران نے تھانہ شارع فیصل میں بچوں کی میتوں کی حوالگی کے لیے درخواست جمع کرادی۔بچوں کے والد نے الزام لگایا ہے کہ بچوں کی ہلاکت میں ان کی سگی ماں، ان کی خالہ اور خالو ملوث ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ لاہور میں نوکری کررہا تھا اور اہلیہ بچوں سمیت اپنی والدہ کے گھر کراچی میں تھی وہ ہر ماہ اسے خرچہ بھی بھیجتا تھا، آج والدہ نے اسے نہایت اطمینان سے بچوں کی ہلاکت سے آگاہ کیا، والد نے واقعہ کی قانونی کارروائی سے انکار کردیا ہے۔
گذشتہ روز گلستان جوہر میں زہریلی دوا کے اثر کے باعث تین کمسن بچے جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ والدہ کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر روانہ کردیا گیا ہے۔

Leave a reply