ظہور آغا نے بلوچستان کے نئے گورنر کے عہدے کاحلف اٹھا لیا:حلف کس نے لیا اہم خبرآگئی

0
21

کوئٹہ:ظہور آغا نے بلوچستان کے نئے گورنر کے عہدے کاحلف اٹھا لیا:حلف کس نے لیا اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق سید ظہور احمد آغا نے بلوچستان کے نئے گورنر کے عہدے کاحلف اٹھا لیا، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جمال مندوخیل نے ان سے حلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے شرکت کی، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری سمیت دیگر شخصیات بھی تقریب میں شریک ہوئیں، جام کمال نے گورنر بلوچستان منتخب ہونے پر ظہور آغا کو مبارک باد دی۔

نو منتخب گورنر بلوچستان ظہور آغا نے حلف برداری کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا گورنر کے عہدے کے لیے انتخاب پر صدر اور وزیر اعظم کا مشکور ہوں، میں مرکز اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا۔

گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ روایتی سیاست کو ختم کر کے بلوچستان کی ترقی کو ترجیح دوں گا، حکومت کے ساتھ مل کر صوبے سے پس ماندگی اور مسائل کو دور کرنا ہے۔

۔

Leave a reply