مزید دیکھیں

مقبول

افطار ڈنر اور علم و ادب کی محفل،تحریر: سیدہ عطرت بتول نقوی

اردوسائنس بورڈ میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس...

سعودی عرب میں عیدالفطر کے موقع پر 6 چھٹیاں

سعودی عرب میں عیدالفطر کے موقع پر 6 چھٹیاں...

کراچی،افغان آرمی سے تربیت یافتہ اسٹریٹ کرمنل گرفتار

کراچی کے علاقے مومن آباد میں پولیس نے کارروائی...

ذکا اشرف آج بی سی سی آئی کی دعوت پر بھارت روانہ ہوں گے

بھارتی کرکٹ بورڈ کے اعزازی سیکرٹری جے شاہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کو ان کے بھارت کے دورے کے موقع پر خوش آمدیدکہا اور خیال رہے کہ ذکا اشرف آج بی سی سی آئی کی دعوت پر بھارت روانہ ہونے والے ہیں جہاں وہ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ میچ کے موقع پر پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود ہوں گے۔

جبکہ نجی ٹی وی کے مطابق ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ وہ اس اہم موقع پر اپنی ٹیم کی سپورٹ کو بہت ضروری سمجھتے ہیں، پاکستانی ٹیم اپنی سخت محنت اور جذبے سے اس مرحلے تک پہنچی ہے اور انہیں امید ہےکہ وہ اپنی بہترین کارکردگی سے ہمیں فخرکرنےکا موقع فراہم کرےگی، علاوہ ازیں اس سے قبل جے شاہ اور ذکا اشرف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں جے شاہ نے ذکا اشرف کے بھارت آنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
نواز شریف نااہلی معاملہ دوبارہ عدالت میں جائے گا. ماہر قانون کا دعویٰ
پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ فیصلے کا نواز شریف پر کوئی اثر نہیں ہوگا. شہباز شریف
سرفرانگا ریلی؛ عادل نعیم کی جیت

واضح رہے کہ جے شاہ نےکہا کہ وہ ذکا اشرف کے بھارت میں قیام کے دوران ان کی دیگر حکام سے ملاقاتوں کا اہتمام بھی کرائیں گے اور ذکا اشرف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم دونوں نے اس موقع پر ان امکانات پر بھی بات کی کہ کس طرح ہم دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ روابط کو بڑھانے اور انہیں ترقی دے سکتے ہیں۔

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
آن لائن ایڈیٹر، اسلام آباد Follow @MalikRamzanIsra