ڈاکٹر ذاکر نائیک کا دورہ کراچی، انتہائی سخت سیکیورٹی انتظامات

کراچی میں معروف اسلامی اسکالر مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیے انتہائی سخت سیکیورٹی انتظامات کر لیے گئے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی سیکیورٹی ایس ایس یو کے حوالے کر دی گئی۔2 اکتوبر کی دوپہر کراچی ایئر پورٹ پر گورنر کامران ٹیسوری، وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ اور میئر کراچی مرتضی وہاب استقبال کریں گے۔ڈاکٹر ذاکر نائیک سے مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب الرحمن کی ملاقاتیں طے ہیں۔اس کے علاوہ جامع الرشید کے سربراہ مفتی عبدالرحیم اور دیگر شخصیات بھی ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ملاقاتیں کریں گی۔ڈاکٹر ذاکر نائیک 4 اکتوبر کو اہم سرکاری ادارے کا دورہ کریں گے، 5 اکتوبر کو مزارِ قائد پر تقریب سے خطاب کریں گے جبکہ 7 سے 10 اکتوبر تک ان کی نجی ملاقاتیں طے ہیں۔11 اکتوبر کی صبح ڈاکٹر ذاکر نائیک کراچی سے لاہور روانہ ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک حکومت پاکستان کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں، وہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں مختلف تقاریب سے خطاب کریں گے اور اہم ملکی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستان آنے کا اعلان چند روز قبل اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے کیا تھا جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ حکومت پاکستان کی دعوت پر میں اور شیخ فارق نائیک دورہ پاکستان کریں گے۔سوشل ویب سائٹ پر آفیشل اکاؤنٹ سے جاری شیڈول کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک 5-6 اکتوبر کو کراچی، 12-13 اکتوبر کو لاہور جبکہ 19 اور 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں خطاب کریں گے۔
سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا گیا کہ ان کے خطاب مذہبی ٹی وی چینل پیس ٹی وی سے براہ راست نشر بھی کیے جائیں گے۔

Comments are closed.