fbpx

ظالم اتنی جلدی سامنے آئے گا یہ ہمیں نہیں معلوم تھا،مریم نواز

ظالم اتنی جلدی سامنے آئے گا یہ ہمیں نہیں معلوم تھا،مریم نواز

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کی شان دیکھ رہی ہوں ،یقین تھا ایک دن سچ سامنے آئے گا،

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سچ سامنے آنے کا دن اتنا جلدی آئے گا یہ یقین نہیں تھا،آج بڑی گواہی عدلیہ کے اندر سے سامنے آئی سر جھکا کر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہمارے خلاف سازش بے نقاب ہوئی ہمیں یقین تھا کہ ظالم کے دن گنے جاتے ہیں ظالم اتنی جلدی سامنے آئے گا یہ ہمیں نہیں معلوم تھا،وہی سازشی آج بھی موجود ہیں، ارشد ملک نے اپنی زندگی میں نوازشریف کے حق میں گواہی دی،گلگت بلتستان کے چیف جسٹس کی گواہی سب کے سامنے ہے جس ملک میں منصف کو انصاف نہ ملے تو اس میں عام آدمی کا کیا حال ہوگا،طاقت کا غلط استعمال ہوا، وہی سازشی آج بھی موجود ہیں،جج ارشد ملک کے معاملے کو دبا دیا گیا.

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ مشرف کو سزا دینے والی عدالت کو ہی غیر آئینی اور سزا کو ختم کردیا جاتا ہے نوازشریف کی بے گناہی کی گواہی تین ججز نے دی لیکن فیصلہ جوں کا توں موجود ہے ارشد ملک کے الزامات کی تحقیقات کے بجائے اسے نوکری سے فارغ کردیا گیا بیان حلفی کے جواب میں بیان حلفی ہی آتا ہے ۔اسے ایک بیان سے رد نہیں کیا جا سکتا نا یہ کہا جا سکتا ہے کہ میں کیوں عدالتوں کے چکر لگاوں جسٹس رانا شمیم کے بیان حلقی پر پہلا نوٹس ثاقب نثار کو ملنا چاہیے تھا نوازشریف اور انکا پورا خاندان 5 سال سے عدالتوں میں پیش ہورہا ہے ،ثاقب نثار کسی طرح آئین اور قانون سے ماورا نہیں ہوسکتے ثاقب نثار آئین قانون اس معزز عدلیہ اور بائیس کروڑ عوام کے مجرم ہیں ثاقب نثار نے چن چن کر مسلم لیگ(ن) کے ارکان پر توہین عدالت لگائی

نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب

نواز شریف کی جیل میں طبیعت کیوں خراب ہوئی تھی؟ نئی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

مریم نواز کو بیرون ملک بھجوانے پر حکومت راضی ہو گئی

مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

مریم نواز عدالت پہنچ گئی

مریم نواز کی گرفتاری کی تیاریاں شروع

دوسروں کی عزت کی دھجکیاں اُڑاؤ ، پگڑیاں اچھالو تو احتساب ہو رہا ہے،مریم اورنگزیب

کیپٹن ر صفدر کا تو کوئی "کردار” ہی نہیں،دلائل سن کر مریم بھی وکیل کا چہرہ دیکھنے لگ گئیں

نیب الزامات ثات کریگا پھر مریم نواز سے پوچھا جائے گا کہ کیسے پراپرٹیز خریدی،عدالت

Facebook Notice for EU! You need to login to view and post FB Comments!