زلمی فاونڈیشن اور الخدمت فاونڈیشن کے درمیان اہم شراکت داری

زلمی فاونڈیشن اور الخدمت فاونڈیشن کے درمیان اہم شراکت داری

زلمی فاونڈیشن اور الخدمت فاونڈیشن کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوگئے. زلمی فاونڈیشن کے ڈاکٹرسڈرک ایمل ایڈون اور الخدمت فاونڈیشن کے سیکرٹری جنرل شاہد اقبال نے ایم و ایو پر دستخط کیے. زلمی فاونڈیشن اور الخدمت فاونڈیشن مل کر مختلف باہمی پروگرامز پر کام کریں گے. زلمی فاونڈیشن الخدمت فاونڈیشن کو ٹریننگ پروگرامز، اور ڈیجیٹل معاونت فراہم کرے گی


الخدمت فاونڈیشن کے اسکولز، ہسپتال، یتیم خانوں میں زلمی فاونڈیشن ٹریننگ، کھیلو‍ں کی سرگرمیوں اور ڈیجیٹل معاونت فراہم کرے گی
. دونوں فاونڈیشن مل کر روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنے پروگرامز پر بھی کام کریں گے.ڈاکٹرسڈر ک نےکہ اکہ الخدمت فاونڈیشن کے ساتھ مل کر نوجوانوں کے لیے ٹریننگ پروگرامز کا انعقاد کریں گے، زلمی فاونڈیشن عوام اور خصوصا نوجوانوں کے لیے ملک بھر میں کام کرے گی، چیرمین زلمی فاونڈیشن جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ زلمی فاونڈیشن اور الخدمت فاونڈیشن کے باہمی اشتراک سے مختلف شعبہ جات میں کام کریں گے،

الخدمت فاونڈیشن کے ساتھ مل نوجوانوں کے لیے ٹریننگ اور روزگار کے مواقع مہیاکریں گے، سیکرٹری جنرل شاہد اقبال الخدمت فائنڈیشن کا کہنا تھا زلمی فاونڈیشن کے ساتھ ایم او یو پر خوشی ہے، دونوں فاونڈیشن مل کر عوام کی خدمت کریں گی،

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.