زلزلہ پروف عمارتوں کی تعمیر یقینی بنائی جائے گی، وزیراعظم آزاد کشمیر

0
39

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے آج جمعرات کو زلزلہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے میرپور اور دیگر متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا،اور زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا،

زلزلہ متاثرین کی بحالی تک چین سےنہیں بیٹھیں گے، مشیر برائے اطلاعات

راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ انجنیئرزکی ٹیمیں جلد میرپورمیں متاثرہ گھروں کا جائزہ لیں گی، بیشترگھروں میں دراڑیں پڑی ہوئی ہیں جوخطرناک ہے، زلزلہ پروف عمارتوں کی تعمیر یقینی بنائی جائے گی،

 

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آج جعمرات کو اسلام آباد سمیت میر پور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلہ آنے پر شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئے اور گھروں و دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکلے

میرپور،جہلم اور نوشہرہ ورکاں ,کھاریاں،وزیرآباداورپنڈی سبروال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

 

زلزلے کے تازہ ترین جھٹکوں میں 47 افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں علاج کے لئے میرپور کے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 4.4 تھی،زلزلے کا مرکز میر پور آزادکشمیر کے قریب تھا ، زلزلے کی زیرزمین گہرائی 12 کلومیٹرتھی،زلزلے کے جھٹکے آفٹر شاکس ہیں،

واضح رہے کہ تین روز قبل آنے والے زلزلہ سے آزاد کشمیر کے علاقہ میر پور میں 37 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، سینکڑوں زخمی ہیں، علاقہ میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں، پاک فوج کے جوان اور آزاد کشمیر حکومت امدادی کام کر رہی ہے، پنجاب حکومت بھی آج امدادی سامان میر پور بھجوا رہی ہے

زلزلے سے کتنا نقصان ہوا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے تفصیلات جاری کر دیں

وزیر اعلی پنجاب کی صدر آزاد کشمیر کو زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش

آرمی چیف کا زلزلہ متاثرہ علاقوں‌ کا دورہ، سول انتظامیہ کی معاونت سے صورتحال معمول پر لانے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب میر پور پہنچ گئے، کہا پنجاب حکومت مشکل وقت میں زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہے


دوسری جانب ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ‏زلزلے کے بعد ہونے والی اموات کی تعداد39ہوگئی،‏زلزلے میں زخمی افراد کی تعداد 614 ہے،زلزلےسے450 گھروں کو نقصان پہنچا ،135گھروں کوشدیدنقصان جبکہ315کوجزوی نقصان پہنچا،

زلزلہ متاثرین کے لئے آج ہی امدادی سامان پنجاب سے بھجوایا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب

Leave a reply