مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ:انسانیت سوز واقعات، نومولود بچوں کو کچرے کے ڈھیر پر پھینکنے کا سلسلہ جاری

سیالکوٹ (بیوروچیف شاہد ریاض ) سیالکوٹ میں نومولود زندہ...

جب نعمان اعجاز نے شوٹنگ کے دوران رعید عالم کو تھپڑ مارا

کراچی: اداکار رعید محمد عالم نے انکشاف کیا ہے...

زمان پارک،جلاؤ گھیراؤ مقدمے میں صنم جاوید کو جیل بھجوا دیا گیا

لاہور:زمان پارک کے سامنے پولیس کی گاڑیاں جلانے اور پولیس پر تشدد کا مقدمہ، عدالت نے پی ٹی آئی سوشل۔میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کو واپس جیل بھجوا دیا

عدالت نے کہا کہ ملزمہ کو اس مقدمہ میں جوڈیشل ریمانڈ کیلیے آئندہ پیش نہ کیا جائے ،ملزمہ صنم جاوید کی اس مقدمہ کی ضمانت ہو چکی ہے،انسداد دھشتگردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے سماعت کی،پولیس نے صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی،وکلا ملزمہ نے کہا کہ ملزمہ صنم جاوید کی اس مقدمہ میں ضمانت ہو چکی ہے اور رہائی کی روبکار بھی جیل ارسال ہو چکی ہے

صنم جاوید کو تھانہ ریس کورس کے مقدمہ نمبر 410/23 میں پیش کیا گیا ،مقدمہ میں کہا گیا کہ صنم جاوید نے زمان پارک کے باہر اشتعال انگیز تقاریر کی اور کارکنان کو پولیس پر حملہ ہر اکسایا, پولیس زمان پارک بانی پی ٹی آئی چیرمین کو گرفتاری کرنے آئی تھی ،صنم جاوید اور دیگر نے زمان پارک کے باہر جلاؤ گھیراؤ کیا ،زمان پارک میں ڈی آئی جی پر تشدد کیا گیا پولیس کی گاڑیاں جلائی گئی،

واضح رہے کہ صنم جاوید کے  نظر بندی کے احکامات واپس لئے گئے تھے، صنم جاوید کی رہائی کا امکان تھا تا ہم بعد میں پولیس نے انہیں ایک اور مقدمے میں گرفتار کر لیا،

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

واضح رہے کہ صنم جاوید کی کئی مقدمات میں ضمانت منظور ہو چکی ہے تا ہم عدالت سے رہائی کے بعد صنم جاوید کو دوبارہ نئے مقدمے میں گرفتار کر لیا جاتا ہے,آٹھ نومبر کو پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا،20 اکتوبر کو بھی تحریک انصاف کی رکن صنم جاوید خان اور ان کی ساتھی خواتین کو کوٹ لکھپت جیل سے رہائی ملنے کے بعد ان کے جیل سے باہر نکلتے ساتھ ہی پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا تھا،25 ستمبر کو بھی جناح ہاؤس حملہ کیس میں رہائی پانے والی پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید اور دیگر خواتین کو پھر سے گرفتار کرلیا تھا،

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan