زمان پارک ،،پی ٹی آئی کارکنان موجود، خواتین کیلئے بھی خیمے لگ گئے

0
46
zaman park

عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے عقب میں خیمے لگا دئیے گئے

گرین بیلٹ پر بھی خیموں کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا زمان پارک میں تین روز سے پی ٹی آئی کے کارکنان موجود ہیںَ عمران خان کو ممکنہ گرفتاری سے بچانے کے لئے پی ٹی آئی کارکنان نے زمان پارک عمران خان کی رہائشگاہ کو گھیرے میں لیا ہے، پارٹی کارکنان کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور کی جانب سے ٹینٹ اور خیمے لگائے گئے،خواتین کارکنان کیلئے بھی خصوصی ٹینٹ لگایا گیا ہے، زمان پارک میں خواتین کارکنان کی بھی بڑی تعداد موجود ہے،نوجوان بھی موجود ہیں،

اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے زمان پارک کے باہر حاضری رجسٹر لگایا ہے ، جتنے بھی ان کے ایم این اے اور ایم پی ایز ہیں ان کی ڈیوٹیاں لگائی جا رہی ہیں کہ وہ باہر آکر زمان پارک بیٹھیں  اراکین کو زیادہ سے زیادہ بندے لانے کا کہا گیا ہے تا کہ عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کو روکا جا سکے، اضلاع کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ ہر ضلع سے بندے لانے ہیں،

 ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ 

جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیکیورٹی پر تعینات خیبر پختونخوا کی پولیس کو واپس لے لیا گیا سابق وزیر اعظم کی سیکیورٹی موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے،گزشتہ ماہ ایک ناکام قاتلانہ حملہ ہوا تھا،عمران خان کی جان کو خطرات لاحق ہیں عمران خان کو نقصان پہنچا تو اذمہ دار رانا ثنا اللہ اور اسکی کٹھ پتلیاں ہوں گی، عمران خان نے اپنے کسی بھی کارکن کو قانون توڑنے کے لیے کبھی نہیں اکسایا، نگران حکومت کا مقصد الیکشن کرانا ہوتا ہے انتقامی سیاست کرنا نہیں،نگران وزیر اعلیٰ سے لے کر اسکی کابینہ تک سب کا مقصد الیکشن کروانا نہیں ہے، آئین شکن پر آرٹیکل چھ لگتا ہے، یہ لوگ آئین شکنی کر رہے ہیں، ملک میں جس کی لاٹھی اسکی بھینس ہے،

ایسا لگ رہا ہے جیسے بلاول بھٹو کے روپ میں بھٹو واپس آیا ہے

بیرون ملک دوروں کا معاملہ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تفصیلات سامنے رکھ دیں

وزیرخارجہ بلاول زرداری سے متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کا ٹیلیفونک رابطہ

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کا شوشہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے ذریعے چھوڑا گیا ۔ جس کے بعد اپیل کی گئی کہ کارکنان زمان پارک پہنچیں۔ سخت سردی میں پی ٹی آئی کارکنان زمان پارک پہنچ گئے عمران خان ہیٹر میں بیٹھ کر کارکنان کو دیکھتے رہے ۔ عمران خان کی گرفتاری کا شوشہ پہلی بار نہیں چھوڑا گیا بلکہ اس سے قبل بنی گالہ میں بھی دو بار ایسا ہی کیا گیا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کیے جانے کا خدشہ ہے کارکن پہنچے مگر گرفتاری نہیں ہوئی۔ اب لاہور زمان پارک میں بھی ایسا ہی چل رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ہونے والی چند ٹویٹس کو بنیاد بنا کر تحریک انصاف نے کارکنان کو زمان پارک بلا لیا۔ قانون کی پاسداری کا درس دینے والے عمران خان حقیقت میں اتنے بزدل نکلے کہ خود قانون کا سامنا کرنے کو تیار نہیں ہیں ۔ میں جان دینے کو تیار ہوں کا نعرہ لگانے والے کپتان گرفتاری سے اتنے خوفزدہ کہ کارکنان کو ہمیشہ ڈھال بنا لیتے ہیں

Leave a reply