زمان پارک میں بجلی چوری؛ لیسکو نے انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا

protest zaman park

زمان پارک میں بجلی چوری؛ لیسکو نے انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا

لیسکو کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق زمان پارک کی انتظامیہ کو کہا گیا ہے کہ وہ لیسکو ٹیم کو چیکنگ کرنے دیں کیونکہ اس سے قبل زمان پارک میں بجلی چوری کی ٹوئیٹر پر اطلاع دی گئی مگر جب ٹیم وہاں گئی تو انہیں چیکنگ نہیں کرنے دی گئی.

نوٹس میں مزید کہا کہ انتظامیہ اس میں مدد کرے اور لیسکو ٹیم کو بجلی چوری بارے چکنگ کرنے دے خیال رہے کہ اس سے قبل بھی زمان پارک میں انصاف کےدعویدارقانون کی دھجیاں اڑانےلگے تھے اور تحریک انصاف کےکارکنوں نےزمان پارک کےباہرڈائریکٹ کنڈے لگالئے تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عدالت ایک شخص کے فیصلوں پر انحصار نہیں کر سکتی. سپریم کورٹ ججز
عمران فتنے نے اشتعال انگیزی پھیلا رکھی ہے نوازشریف کو بالکل واپس نہیں آنا چاہیے عفت عمر
گھر سے بھاگنے کے محض ڈیڑھ دو سال کے بعد میں اداکارہ بن گئی کنگنا رناوت
انتخابات ملتوی کرنےکامعاملہ،الیکشن کمیشن ،گورنر پنجاب اورکے پی کو نوٹس جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ کراچی کی 6 یوسز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کا حکم

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کےباہرسرکاری خرچ سےبنائی گئی گرین بیلٹ بھی پارکنگ میں تبدیل ہوگئی تھی جبکہ گزشتہ جنوری میں سردی سےبچنے کیلئے کارکنوں نے درخت کاٹ کرآگ جلاناشروع کردیا تھا۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے زمان پارک کےباہردرجنوں عارضی کیمپ لگارکھےہیں اوران کیمپوں میں روشنی اورساؤنڈسسٹم کیلئے چوری کی گئی بجلی کا استعمال کی جارہی ہے ۔

Comments are closed.