اساتذہ کا احتجاج زمان پارک کی سیکورٹی ہائی الرٹ،قیدی وین پہنچا دی گئی

0
22
اساتذہ کا احتجاج زمان پارک کی سیکورٹی ہائی الرٹ،قیدی وین پہنچا دی گئی

زمان پارک کے سامنے سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز کی جانب سے احتجاج جاری ہے

اینٹی رائٹس کے دستے زمان پارک پہنچ گئے ،سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ کو جانے والے راستوں پر اینٹی رائٹس کے دستے تعینات کر دیئے گئے ہیں زمان پارک کے باہر واٹر کینین اور قیدیوں والی وین پہنچا دی گئی دورووز قبل بھی سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز کی جانب سے بھی زمان پارک دھرنا دیا گیا تھا دھرنے کے شرکا کو دو روز میں ان کے مطالبات کے حق کی یقین دہانی کروائی گئی تھی تا ہم ابھی تک اساتذہ کے مطالبات پورے نہیں ہو سکے جس کی وجہ سے سخت سردی میں بھی اساتذہ احتجاج کرنے پر مجبور ہیں

دوسری جانب صوبے بھر کے اساتذہ پہلے پنجاب اسمبلی اب زمان پارک کے باہر احتجاج کررہے ہیں۔لاہور میں احتجاج کرنے والے اساتذہ کے جائز مطالبات پورے کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہے، قرارداد ن لیگی رہنما، رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ کے مطالبات پورے کئے جائیں،مونس الہیٰ اور مراد راس جھوٹے وعدے کرنے کی بجائے اساتذہ کے مطالبات پورے کریں،

پنجاب بھر کے اساتذہ کا لاہور میں احتجاج کر رہے ہیں اور انکا چوتھا دن ہے، کوئی بھی انکی بات سننے کو تیار نہیں،پنجاب بھر کے ایس ایس ایز اور اے ای اوز کی بڑی تعداد ڈیوس روڈ پر موجود ہے۔

دوسری جانبشہریوں کا کہنا ہے کہ ہر جگہ احتجاج چل رہا ہوتا ہے اس کی وجہ سے بہت تنگی ہوتی ہے لیٹ ہو جاتے ہیں کام پر نہیں پہنچ پاتےشہری اور کاروباری افراد کہتے ہیں کہ حکومت احتجاج اور مظاہروں کیلئے ایک الگ جگہ مختص کرے تاکہ عوام کو مشکلات سے چھٹکارا مل سکے۔

جیل حکام خواتین قیدیوں کی عزتیں تارتارکرتے ہیں، پیدا ہونے والے بچوں کوقتل کردیا جاتا ہے،لاہورجیل سے خاتون قیدی کی ویڈیووائرل

جیلوں میں قید خواتین کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے سفارشات پر مبنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

محبت کا ڈرامہ رچا کر لڑکی کی غیر اخلاقی تصاویر بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

جعلی قیدی بن کر جیل میں 3 سال گزارنے والا قیدی عدالت میں پیش

Leave a reply