ضمانت ملنے کے باوجود آریان خان بڑی مشکل میں پھنس گئے

0
33

ضمانت ملنے کے باوجود آریان خان بڑی مشکل میں پھنس گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ممبئی ہائیکورٹ نے بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں ضمانت پر حکم نامہ جاری کر دیا ہے

ممبئی ہائیکورٹ نے آریان خان کو منشیات کیس میں ضمانت کا تحریری حکم نامہ پانچ صفحات پر جاری ہے، حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ آریان خان کو ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے ہوں گے، عدالت کے جانب سے تحریری حکم نامہ میں کہا گیا کہ آریان خان اجازت کے بغیر بھارت نہیں چھوڑ سکیں گے ، بیرون ملک جانے کے لئے انہیں اجازت لینا ہو گی، آریان خان خصوصی عدالت میں بھی باقاعدگی سے پیش ہوں گے، جب تک عدالت میں کاروائی جاری رہے گی ،آریان خان میڈیا کو کسی قسم کا کوئی بھی بیان نہیں دیں گے درخواست دہندہ کو ہر جمعہ کو صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے کے درمیان ممبئی میں این سی بی کے دفتر میں حاضری دینی ہوگی

آریان خان کی ضمانت کی خبر آنے کے بعد شاہ رخ خان کے مداح اسکے گھر کے باہر آ گئے ،جشن منایا، آتش بازی کی ۔آریان خان کے چھوٹے بھائی ابرام خان اور اسکی بہن سہانا خان بھی کافی پرجوش ہیں

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل کے قریب ایک کروز شپ پر چھاپہ مار کر منشیات استعمال کرنے کے الزام میں آریان خان اور دیگر افراد کو حراست میں لیا تھا۔آریان خان اور دیگر 18 افراد اس کیس میں 8 اکتوبر سے جیل میں ہیں تاہم ان کی ضمانت منظور ہوگئی

آریان خان منشیات کیس: شاہ رخ خان کو ملی خوشخبری

شترو گھن سنہا آریان خان کی حمایت میں بول پڑے

منشیات کیس میں آریان کی گرفتاری:متعدد شوبز شخصیات کے بچوں کا بھارت چھوڑنے کا فیصلہ

منشیات کیس میں گرفتار آریان کو جیل میں مشکلات کا سامنا، شاہ رخ بھی صحت کے مسائل سے…

شا ہ رخ کے بیٹے کی گرفتاری کے پیچھے اصل حقیقت کیا ہے؟ مبشر لقمان کے تہلکہ خیز…

آپ جانتے ہیں شاہ رخ کے بیٹے اور امیتابھ کی نواسی کے درمیان مضبوط رشتہ ہے؟

آریان خان مخصوص سنٹر سے جیل کی عام بیرک میں منتقل

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو قیدی نمبر جاری

آریان خان سے منشیات کی برآمدگی کا معاملہ بھارتی سپریم کورٹ پہنچ گیا

آریان خان نے ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

بیٹے سے ملاقات شاہ رخ خان کو مہنگی پڑی،نارکوٹکس کنٹرول بیوروحکام گھر پہنچ گئے

گوری خان بیٹے سے ملنے آرتھر روڈ جیل پہنچ گئیں

بیٹا جیل میں، شاہ رخ خان کی زندگی کیسی گزر رہی تھی؟ آریان کے وکیل کے اہم انکشاف

Leave a reply