لاہور: زمین ڈاٹ کام کا ہیڈ آفس سیل کر دیا گیا

0
34

حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر زمین ڈاٹ کام کا لاہور میں ہیڈ آفس سیل کر دیا گیا۔

باغی ٹی وی:پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل Zameen.com کا لاہور میں ہیڈ آفس گذشتہ دوپہر 1:30 بجے (مقامی وقت کے مطابق) پنجاب حکومت کے تعلیمی اداروں اور نجی دفاتر کی بندش کے حکم کی خلاف ورزی کی وجہ سے گزشتہ روز پیر کو سیل کر دیا گیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور میں شہریوں کو سموگ سے بچانے کے لیے ہفتے میں تین روز تعلیمی ادارے اور دفاتر بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا ان ایام میں ہفتہ اتوار اور پیر شامل ہیں ۔

زمین ڈاٹ کام نے حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے آج زمین ڈاٹ کام کے ایم ایم عالم روڈ پر واقع دفتر کو سیل کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کے چھاپے کے موقع پر دیگر افسران و پولیس اہلکار بھی ہمراہ تھے۔

شہریوں کو سموگ سے بچاؤ کے لیے حکومتی اقدامات میں تیزی آ رہی ہے۔ لاہور کی فضا آلودہ ہو چکی ہے حکومت کی جانب سے شہریوں کو احتیاط کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

ایف بی آر نے ریئل سٹیٹ ایجنٹس کی رجسٹریشن لازمی قراردیدی

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ لاہور کے تمام تعلیمی ادارے اور نجی دفاتر 27 نومبر 2021 سے 15 جنوری 2021 تک ہفتے میں تین دن یعنی ہفتہ، اتوار اور پیر بند رہیں گے۔

یہ اقدام ہوا کے معیار کی سطح کے خطرناک ہونے کے بعد لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں سرفہرست ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔

دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر ) نے ریئل سٹیٹ ایجنٹس کی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی ہے ایف بی آر کے مطابق کوئی سرکاری یا نجی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی غیر رجسٹرڈ ریئل سٹیٹ ایجنٹ سے بزنس نہیں کرسکے گی۔ غیر رجسٹرڈ ریئل سٹیٹ ایجنٹ کے ذریعے سے غیر منقولہ پراپرٹی ٹرانسفر یا اُس کی رجسٹریشن بھی نہیں ہوسکے گی۔

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان 3ارب ڈالر ڈپازٹ کے معاہدے پر دستخط

حکام کے مطابق تمام ہاؤسنگ اتھارٹیز، کارپوریٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز پر شرط لاگو ہوگی اور خلاف ورزی پر منی لانڈرنگ اور ٹیررفنانسنگ کے قوانین کے تحت کارروائی ہوگی۔ان شرائط کا رہائشی اور کمرشل مقاصد کے لیے ڈیولپمنٹ سکیموں پر بھی اطلاق ہوگا، ساتھ ہی تعمیرات، پراپرٹی کی خرید و فروخت یا ملکیتی حقوق کی منتقلی بھی مشروط ہوگی۔

ایف بی آر حکام کا مزید کہنا ہے کہ رئیل اسٹیٹ ایجنٹوں کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہو گا جبکہ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کو نان فنانشل بزنس اینڈ پروفیشن کے طور پر رجسٹر کرانا ہوگا۔

جہاز سے ٹرک ٹکرانے کا واقعہ:سینٹ ایوی ایشن کمیٹی سے انکوائری کا مطالبہ

Leave a reply