زمین پر کھانا دیتے ہیں،نماز کیلئے کرسی نہیں دی،میں بیمار ہوں، شہبازشریف عدالت میں نیب کیخلاف پھٹ پڑے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ اوراثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی
نیب حکام شہبازشریف کو لے کر احتساب عدالت پہنچ گئے،عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ شہباز شریف عدالت آرہے ہیں، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ جی شہباز شریف عدالت میں پیش ہوں گے حمزہ شہباز کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا وہ بھی آج پیش ہوں گے،عدالت نے کہا کہ پتہ کریں کہ آرہے ہیں یا نہیں یاصرف لیٹر بھیج دیا کہ آرہے ہیں،
وکیل نے کہا کہ رابعہ عمران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری نہ کیے جائیں،جس پر عدالت نے کہا کہ جب ٹرائل میں پیش ہوجائے گی تب وارنٹ کینسل کریں گے ،دفتر خارجہ حکام نے کہا کہ سلمان شہباز کے وارنٹ گرفتاری کسی نے وصول نہیں کیے،عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے نوٹس وصول کروانے کا بتایا؟ یہ نوٹس نہیں وارنٹ گرفتاری تھے،
شہباز شریف نے عدالت میں بیان دیا کہ میں جب سیل میں نماز پڑھتا ہوں تو کرسی سے مدد لیتا ہوں،مجھے کرسی دینے سے انکار کر دیا، شام کو جب کھانا آتا ہے تو کھانا زمین پر رکھا گیا ،میں آپ سے استدعا کرتا ہوں کہ آپ ان چیزوں کو دیکھے ،میں نے پھر ڈی جی نیب کو کمپلین شکایت بھیجوائی .انھوں نے جان بوجھ کر میری کمر کو۔تکلیف پہنچانے کے لیے کیا گیا ،زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ یہ جان بوجھ کر عمران نیازی اور شہزاد اکبر کے کہنے پر ہوا ہےمیری صحت کو نقصان پہنچنانے کے لیے یہ جان بوجھ کر کیا جا رہا ہے ،یہ دو دن توارتر کے ساتھ ہوتا رہا
عدالت نے کہا کہ آڈرز میرے چلیں گے نہ کہ کسی اور کے، میں کوئی بھی انسانیت کی تزلیل کے لیے چیز برداشت نہیں کرونگا، آئندہ کے بعد اگر یہ شکایت ہوئی تو میں اسکا نوٹس لونگا، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ انکو سیل میں نہیں خاص روم ڈسپنسری میں رکھا ہوا ہے، انکا کھانا گھر سے لانے کی اجازت دے رکھا ہے،
شہباز شریف نے کہا کہ کوئی بھی اہکار کرسی کا رخ نماز کے لیے موڑ دیتے تھے، یہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے، عدالت نے دیگر وکلاء کو بولنے سے روک دیا،عدالت نے کہا کہ مجھے سیاست میں تم سے زیادہ تجربہ ہے، میں ایک مکمل آڈرآج ہی اسکے متعلق پاس کرونگا،یہ ہر گز درست نہیں کہ کھانا زمین پر دیا جائے گا، شہباز شریف تین بار وزیر اعلیٰ رہے ہیں ۔ اپوزیشن لیڈر اور ایک سیاسی رہنما ہیں ،ان کی شکایت پر آج ایک حکم جاری کروں گا جو نیب کو سمجھ آجائے گا ،بتایا جائے یہ سب کس کے حکم پر کیا جا رہا ہے؟یہاں حکم صرف میرا چلے گا ،اگر آئندہ کوئی شکایت آئی تو نیب ذمہ دار ہوگا
شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل
حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر
شہبازشریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،نیب کی خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل
شہباز صاحب،جو آپ نے خدمت کی اس کا صلہ اللہ سے مانگیں،آپکا موقف سنیں گے،عدالت
شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار
جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب
شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا
کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا
عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو
شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا
احتساب عدالت نے کہا کہ دوران حراست ملزم کے حقوق کا خیال رکھا جائے،اگر مجھے کوئی شکایت ملی تو سخت حکم سنائیں گے حراست کا مطلب ہر گز نہیں کہ کسی کو زمین پر بٹھا کر کھانا کھلائیں،
واضح رہے کہ منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں شہباز شریف کی عبوری ضمانت خارج ہو گئی تھی جس کے بعد نیب نے ان کو حراست میں لے لیا تھا