ضمنی الیکشن،عمران خان کاحکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ ،اتوار کو دورہ لاہور

0
29

چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ، عمران خان منحرف اراکین اسمبلی کے حلقوں کا دورہ کریں گے۔لاہور میں ضمنی انتخاب کیلئے پی ٹی آئی امیدواروں کی مہم چلانے کے لیے سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اتوار کو لاہور آئیں گے۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کو وزارتِ اعلیٰ کے لیے ووٹ دینے والے تحریک انصاف کے 25 ممبران کوڈی سیٹ کر دیا تھا، پانچ خصوصی نشستوں کے علاوہ 20 نشستوں پر صوبے بھر میں ضمنی انتخاب ہو گا، چار سیٹوں پر لاہور میں الیکشن ہونگے۔

چار سیٹوں پر الیکشن کی مہم کے سلسلے میں پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان اتوار کو لاہور آئیں گے، وہ چار حلقوں میں کنونشن اور جلسوں سے خطاب کریں گے۔ سابق وزیراعظم عمران خان لاہورکے چار حلقوں پی پی 168, 167, 170 اور 158 میں انتخابی مہم چلائیں گے۔

دوسری طرف لاہور کے چار صوبائی حکومتوں کے ضمنی الیکشن کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کر دی گئی ہیں، مجموعی طور پر 42 امیداروں ضمنی انتخاب میں مد مقابل ہیں، پی پی 158 میں 14 امیدواروں میدان میں ہیں یہاں ن لیگ نے رانا احسن اور پی ٹی آئی نے میاں عثمان اکرم کو ٹکٹ دیا ہے، پی پی 167 میں کل 11 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا، لیگی رہنما نذیر چوہان اور پی ٹی آئی سے شبیر احمد گجر سمیت گیارہ امیدوارمد مقابل ہیں۔

پی پی 168 میں کل 9 امیدواروں حصہ لے رہے ہیں،اس حلقہ میںمسلم لیگ ن کے امیدوار ملک اسد کھوکھر اور پی ٹی آئی کے امیدوارنواز اعوان سمیت دیگر کے درمیان مقابلہ ہوگا، پی پی 170 میں کل 8 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا،اس حلقہ سے محمد امین ذوالقرنین مسلم لیگ ن کے امیدوارہیں جبکہ پی ٹی آئی نے ملک ظہر عباس کوپارٹی ٹکت دیا ہے.

چاروں صوبائی حلقوں میں مسلم لیگ نون،تحریک انصاف،جماعت اسلامی،تحریک لبیک پاکستان سمیت متعدد امیدوار میدان میں ہیں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 17 جولائی کو ہوگئی۔

Leave a reply