زارا نور عباس ایک اور فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے لئے تیار
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے پرے ہٹ لو کی کامیا بی کے بعد ایک اور فلم سائن کر لی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے پرے ہٹ لو کی کامیا بی کے بعد ایک اور فلم سائن کر لی زارا نور عباس ہدایتکار فہیم برنی کی فلم میں اداکاری کے جو ہر دکھائیں گی اس حوالے سے زارا نو عباس کا کہنا تھا کہ اس فلم کا حصہ بننا اپنی خوش نصیبی سمجھتی ہوں
انہوں نے کہا کہمجھے ہمیشہ سے فہیم برنی کے ساتھ کام کرنا پسند ہے میں جانتی تھی کہ جب بھی وہ فلم بنائیں گے یقیناً بہترین ہوگی
ہدایت کارفہیم برنی کا فلم کے بارے بات کرتے ہوئےکہنا تھا کہ ہماری فلم کی کہانی محبت، خاندان، دوستی اور ہنسی مذاق کے گرد گھومتی ہے اس لیے ہم نے فلم کے لیے بہترین اور جوشیلے فنکاروں کے انتخاب کا فیصلہ کیا
فہیم برنی کا زارا کو دئیے جانے والے کردار کے حوالے سے کہنا تھا کہ زارا میں وہ ہر بات موجود ہے جو اس کردار کے لیے ضروری تھی ہمارا ارادہ ہے کہ فلم بینوں کو ایک ایسی فلم دیں جس سے وہ بہت زیادہ محظوظ ہوسکیں
فلم کی دیگر کاسٹ کے حوالے سے اب تک کوئی اور تفصیل سامنے نہیں آئی جبکہ یہ ہواضح ہے کہ اس فلم کی کہانی کھیل کے موضوع پر مبنی ہوگی
واضح رہے کہ زارا نور عباس فیہم برنی کے ساتھ پہلے بھی ڈرامہ دھڑکن میں کام کر چکی ہیں اور انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز ڈرامہ سیریل دھڑکن سے ہی کیا تھا
خیال رہے کہ زارا نور عباس پرے ہٹ لو کے علاوہ چھلاوا نامی فلم میں بھی کام کرچکی ہیں جبکہ ہم ٹی وی پرحالیہ ڈرامے عہد وفا میں رانی نامی گاؤں کی لڑکی کا کردار نبھارہی ہیں