معروف اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ شادی ایک خوبصورت رشتہ ہے اور اس رشتے میں وہ بندھے جو ذمہ داریاں نبھانا چاہتا ہے ، بچے چاہتا ہے ، زندگی کو خوبصورت بنانا چاہتا ہے ، زارا نے یہ بھی کہا کہ ذمہ داریاں نبھانا شادی میں بہت اہم ہوتا ہے ، شادی کرکے بھی ذمہ داریوں سے بھاگنا اپنے جیون ساتھی کو وقت نہ دینا مناسب بات نہیں ہے. ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنا ، گھر کی چیزیں لانا گروسری کرنا ، ایک دوسرے کے ساتھ خوشی غمی بانٹنا ہی شادی کا اصل مقصد ہے. زارا نور عباس نے کہا
کہ میرا اور میرے شوہر اسد کا آپس میں بہت اچھا تعلق ہے ، ہم ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں ، اور ایک دوسرے کو سمجھنا ہی شادی کے رشتے کی سب سے بڑی خوبصورتی ہے. یاد رہے کہ زارا نور عباس کی اسد صدیقی کے ساتھ دوسری شادی ہے جبکہ اسد صدیقی کی بھی زارا نور عباس کے ساتھ دوسری شادی ہے . تاہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کافی خوش ہیں. زارا نہ صرف اچھی اداکارہ ہیں بلکہ بہترین رقاصہ بھی ہیں.