زرداری بڑی بیماری،چیری بلاسم سے جوتا زیادہ چمکتا ہے، ڈیزل سستا ہوگیا ،وزیراعظم کا جلسے سے خطاب

زرداری بڑی بیماری،چیری بلاسم سے جوتا زیادہ چمکتا ہے، ڈیزل سستا ہوگیا ،وزیراعظم کا جلسے سے خطاب
کمالیہ میں تحریک انصاف کا جلسہ، وزیراعظم عمران خان اسٹیج پر پہنچ گئے

ریاض فتیانہ کا وزیراعظم کے خطاب سے قبل کہنا تھا کہ جانے والے معافی مانگ کر واپس آئیں گے، پاکستان کےعوام وزیراعظم عمران خان سے پیار کرتے ہیں،وزیراعظم عمران خان نے بے شمار ترقیاتی منصوبے دیئے،پاکستان ایٹمی قوت، امت مسلمہ کی قیادت کررہا ہے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے پانچوں ارکان اسمبلی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، عمران خان کی کاوشوں سے اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا کیخلاف قرار داد منظور ہوئی،

وزیراعظم عمران خان نے کمالیہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمالیہ میں بھی ڈیزل سستا ہوگیا ہے ڈیزل اور پیٹرول کوسستا کرنے پر بڑا پیسہ خرچ کیا،سب سے پہلے آصف زرداری آپ کا شکریہ،جس کی قیمت نیچے آگئی ڈیزل اس کا شکریہ،شہبازشریف کو جہاں جوتے نظر آتے ہیں وہ پالش کرنا شروع کردیتے ہیں،ان تین لوگوں کے چہرے دیکھ کر لوگ ڈر گئے اور دوبارہ میری طرف آگئے لوگ ان تین لوگوں کی شکلیں دیکھ کر سب پارٹی میں واپس آگئے ہیں،ان تینوں کی شکلیں دیکھ کر لوگوں کو خوف آیا کہ کہیں پھر واپس نہ آجائیں، اللہ نے سب کے دل میری طرف موڑ دیئے اور سب میری طرف آ گئے، پی ٹی آئی سے ناراض ہونے والے بھی ان چوہوں کی شکلیں دیکھ کر واپس آ گئے،جو قوم اچھے اور برے کی تمیز نہیں کرتی وہ قوم مر جاتی ہے، جب قوم میں اچھے اور برے کی تمیز ختم ہوجائے وہ قوم تباہ ہوجاتی ہے

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ انسان نیوٹرل نہیں ہو سکتا انسان اچھائی اوربرائی کو دیکھ سکتا ہے، آصف زرداری اس ملک کی بڑی بیماری ہے، آصف زرداری پر نیب میں اربوں روپے کے کیس ہیں،چیری بلاسم سے جوتا زیادہ چمکتا ہے، شہبازشریف کے چپڑاسی کے اکاونٹ میں 375کروڑ روپے آگئے،شہبازشریف کے نوکروں کے اکاونٹ میں 1600کروڑ روپے آگئے،شہبازشریف کا کیس چل رہا ہے، کبھی ان کا وکیل نہیں آتا تو کبھی کمر میں درد ہوجاتا ہے ان کو پتہ ہے کہ عمران خان تھوڑی دیر چل گیا تو شہبازشریف نے جیل جانا ہے،پاناما پیپرز میں پتہ چلا لندن کے مہنگے ترین علاقے میں اس کی بیٹی کے نام4 فلیٹ ہیں،یہ میرے خلاف اکٹھے ہوئے کہ حکومت گراو، اقتدار میں آو اور نیب کو ختم کرو،انہو ں نے پوری کوشش کہ عمران خان ان کو این آر او دیدے،میں بار بار ان تین چوہوں کو پیغام دے رہا ہوں کہ حکومت جانا معمولی چیز ہے، حکومت جانا تو معمولی چیز ہے میری جان بھی چلی جائے تو تمہیں چھوڑوں گا نہیں ،

وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوالات اٹھا دئیے ۔ کمالیہ جلسے میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پہلے سے ہی نواز شریف کے ساتھ ہے ۔کرپٹ آدمی کبھی آزاد عدلیہ کو چلنے نہیں دیتا انہوں نے ڈنڈوں سے سپریم کورٹ پر حملہ کیا اور سجاد علی شاہ کو بھگایا،نوازشریف کبھی آزاد عدلیہ کو چلنے نہیں دے گا،نواز شریف نے لاہور کے پلاٹ بیچ کر ججز کو خریدا، نواز شریف چھپ چھپ کر نریندر مودی سے ملتا تھا، نواز شریف اپنی فوج کے ڈر کی وجہ سے چھپ کر مودی سے ملاقاتیں کر رہا تھا،ہمیں کسی سے اپنے تعلقات خراب نہیں کرنے چاہئیں،تعلقات خراب کرنے اور جوتے پالش کرنے میں بہت فرق ہے، یہ دوسروں کی غلامی اس لیے کرتے ہیں کیونکہ ان کا پیسہ بیرون ملک پڑا ہے،جن کا پیسہ اور جائیداد باہر ہوں وہ کبھی اس ملک کی خارجہ پالیسی کو آزاد نہیں ہونے دیگا،کبھی اس پارٹی کو ووٹ نہ دو جس پارٹی کے سربراہ کا پیسہ ملک سے باہر پڑا ہے،تین کٹھ پتلیو، اگر میری حکومت چلی بھی گئی تو میں تمہیں کبھی بھاگنے نہیں دوں گا انہوں نے ڈنڈوں سے سپریم کورٹ پر حملہ کیا، نوازشریف نے کبھی کوئی میچ اپنے ایمپائر کے بغیر نہیں کھیلا،حسین حقانی نے امریکا میں کہا آصف زرداری کو پاکستانی فوج سے بچا لو، یہ لوگ کبھی بھی آزاد پالیسی نہیں بنا سکتے،ان کی کوشش ہے حکومت گرائیں اقتدار میں آئیں اور نیب کو ختم کریں،تعلقات خراب کرنے اور جوتے پالش کرنے میں بہت فرق ہے،

وزیراعظم عمران خان کے کمالیہ میں جلسے سے خطاب پر ن لیگی رہنما احسن اقبال کا ردعمل آیا ہے، احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی حکومت کے 4 سال بعد بھی وہی تقریر کر رہا ہے جو 2014 میں کنٹینر پہ کھڑا ہو کر کرتا تھا- 4 سال حکومت کے بعد بھی خارجہ پالیسی پہ تنقید کر رہا ہے-4 سالوں میں کیا کیا ہے کچھ بتانے کو نہیں صرف بہتان،بہتان اور گالی-کیسا جوکر اور ٹرمپ ثانی پاکستانی قوم پہ مسلط کیا گیا ہے-

ن لیگ کا بھی لانگ مارچ کا اعلان، مریم نواز کریں گی قیادت،ہدایات جاری

گورنر راج کا مشورہ دینے والے شیخ رشید دوردورتک نظر نہیں آئیں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ

اپوزیشن اراکین سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر پہنچ گئے

مریم اورنگزیب کو اسمبلی جانے سے روکا گیا،پولیس کی بھاری نفری تھی موجود

پی ٹی آئی اراکین واپس آ جائیں، شیخ رشید کی اپیل

پرویز الہیٰ سے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی،بزدار سے ن لیگی رکن اسمبلی کی ملاقات

لوٹے لے کر پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس پہنچ گئے

کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگایا مگر…ایک اور ایم این اے نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

ہمارا ساتھ دو، خاتون رکن اسمبلی کو کیا آفر ہوئی؟ ویڈیو آ گئی

اللہ نے یہ اجازت نہیں دی اچھے برے کی جنگ ہوتوآپ کہیں میں نیوٹرل ہوں،،وزیراعظم

وفاقی دارالحکومت میں جلسوں کا موسم،سیکورٹی سخت،ٹریفک پلان بھی جاری

تحریک انصاف کا جلسہ،قافلوں کی آمد جاری،تاریخی جلسہ ہو گا،اسد عمر

مہنگائی مکاؤ مارچ مہنگائی کے کپتان سے نجات کا مارچ ہے،مریم اورنگزیب

اتحادیوں کو منانے کا مشن،حکومت متحرک، اہم ملاقاتیں طے

عمران خان کو کہہ دیا وقت سے پہلے الیکشن کرواؤ،شیخ رشید

10 لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لانے کا خرچہ کون اٹھا رہا ہے ؟سینیٹر پلوشہ خان

ہنڈیا آدھی تو تقسیم ہوچکی،ابھی بہت سے ادا کار تبدیل ہونے ہیں،چودھری پرویز الہی

ہم سلیکٹڈ کے سامنے نہیں جھکیں گے ،بلاول

مہنگائی مکاؤ مارچ،مریم نواز نے نکلنے سے پہلے کیا کیا؟ تصاویر سامنے آ گئیں

تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل،جلد اچھی خبر آئے گی،وفاقی وزیر کا دعویٰ

Comments are closed.