آصف زرداری جیل میں اے سی، ٹی وی، فریج رکھ لے، لیکن…..عدالت
آصف زرداری ،فریال تالپور کی جیل میں اضافی سہولیات سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے تحریری حکم نامہ میں کہا کہ ملزمان کو جیل کی جانب سے اے کلاس کی سہولیات نہیں ملیں گی ،ملزمان کو اپنے اخراجات پر تمام سہولیات رکھنے کی اجازت ہو گی،ملزمان اپنے خرچ پر اے سی، ٹی وی، کوکر،اخبار،فریج رکھ سکیں گے،آصف زرداری اورفریال تالپور کواٹینڈنٹ بھی اپنے خرچ پررکھنے کی اجازت ہو گی . قبل ازیں حتساب عدالت نے آصف زرداری کو جیل میں اے کلاس دینے کی درخواست مسترد کر دی ، زرداری کا بچنا اب مشکل، منی لانڈرنگ کیس کا مبینہ مرکزی ملزم بنا وعدہ معاف گواہ آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ فریال تالپور ایم پی اے ہیں، آصف زرداری کو سہولیات پاکستان کا قانون ساری زندگی کے لئے دیتا ہے سردار لطیف کھوسی نے کہا کہ آصف زرداری دل کے مریض ہیں، پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ کھوسہ صاحب کہتے ہیں کہ حکومت سے بھیک نہیں مانگیں گے، جیل میں اے اور بی کلاس ختم کر دی گئی ہے، اب بہتر سہولیات دی جا رہی ہیں، سہولیات کے لئے آئی جی جیل خانہ جات … آصف زرداری جیل میں اے سی، ٹی وی، فریج رکھ لے، لیکن…..عدالت پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں