زرداری کے بعد فریال تالپور گرفتار،بزدلوں کی حکومت ہے، بلاول کا رد عمل

0
38

سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو نیب نے جعلی بینک اکاونٹ کیس میں گرفتار کر لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری چیئرمین نیب نے جاری کئے تھے، فریال تالپور کی رہائشگاہ کو سب جیل قرار دے کر انہیں گھر میں قید کیا گیا ہے. فریال تالپور کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا ،فریال تالپور اور آصف زرداری کی ضمانت میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے توسیع نہیں کی تھی جس کے بعد نیب نے آصف زرداری کو گرفتار کر لیا تھا اس کے بعد آج فریال تالپور کو گرفتار کیا گیا ہے.

فریال تالپور کی گرفتاری کے بعد نیب نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فریال تالپور کی عزت نفس کا پہلے بھی احترام کیا گیا، آئندہ بھی ان کے احترام کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔ فریال تالپور تاحکم ثانی اپنے گھر میں مقید رہیں گی۔ ان کی رہائشگاہ پر نیب کی خواتین افسران اور لیڈیز پولیس اہلکاروں کوتعینات کر دیا گیا ہے۔

فریال تالپور کی گرفتاری پر بلاول زرداری نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے سیاسی انتقام کی ایک اور مثال قراردیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خواتیں پر کیس بناتے ہیں، وہ بزدل لوگ ہوتے ہیں۔ عوام سے پوچھتا ہوں کہ مشرف کے اور آج کے پاکستان میں کیا فرق ہے؟ پاکستان پیپلز پارٹی نے پرویز مشرف، ضیا الحق اور ایوب خان کا مقابلہ کیا، یہ کٹھ پتلی حکومت کیا چیز ہے۔ یہ حکومت بزدلوں کی حکومت ہے۔

Leave a reply