زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کے لئے درخواست پرعدالت نے بڑا حکم دے دیا

0
40

سابق صدر آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کے لئے عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی ، عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر وکلاء کو 20 جون کودلائل کے لئے طلب کر لیا

آصف زرداری نیب کی بدنیتی ثابت کرنےمیں ناکام رہے: ضمانت مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ

قومی اسمبلی و سینیٹ کا اجلاس ہو گا آج، زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے یا نہیں، اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں سابق صدر آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرجاری نہ کرنے کیلیے درخواست دائر کی گئی ہے ،جسٹس مامون رشید شیخ نے شہری عبداللہ ملک کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار نے درخواست میں کہا کہ زیر حراست ملزم کو دوران تفتیش اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت دینا خلاف قوانین ہے،موجودہ اجلاس میں بجٹ سیشن یا اہم قانون سازی نہیں کی جا رہی . درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت قومی اسمبلی کا رول 108 کو کالعدم قرار دے،جس پر جسٹس مامون رشید شیخ نے کہا کہ اس درخواست کے مطابق تو نئی رٹ دکھائی دے رہی ہے،آپ متفرق درخواست میں قانون کو کیسے چیلنج کر رہے ہیں؟ جسٹس مامون رشید نے وکیل سے سوال کیا کہ کیا کریں اس کا؟ جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ درخواست کو مرکزی کیس میں سماعت کیلیے مقرر کرلیں،عدالت نے کہا کہ ایک درخواست میں آپ نے رولزکی عدم موجودگی کا موقف اختیار کیا ہے،قانون کے مطابق سیشن کے دوران اسپیکرسے اجازت کے بغیر رکن اسمبلی کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزارنے دادرسی کیلیے اسپیکر اسمبلی کو بھی درخواست دے رکھی ہے،جس پر جسٹس مامون رشید شیخ نے کہا کہ آپ نے جہاں درخواست دائرکی ہے اسکا فیصلہ ہونے دیں، عدالت نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بھی جواب داخل کرنا تھا،پنجاب حکومت کہاں ہے؟جسٹس مامون رشید شیخ نے وکیل درخواست گزار سے استفسارکیا کہ آپ کیسے متاثرہ فریق ہیں؟ آپ نے مین کیس میں شہباز شریف کی تعریف میں بہت عجیب لکھا ہے،جس پر وکیل نے کہا کہ میرے جونیئر نے لکھ دیا کہ شہباز شریف نااہل وزیراعظم کے بھائی ہیں،لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر وکلا کو 20 جون کو دلائل کیلیے طلب کر لیا .

زرداری کے بعد فریال تالپور گرفتار،بزدلوں کی حکومت ہے، بلاول کا رد عمل

زرداری کے پروڈکشن آرڈرکے مطالبہ پر فواد چودھری خاموش نہ رہ سکے

واضح رہے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت عدالت نے مسترد کی تھی جس کے بعد نیب نے انہیں گرفتار کر لیا تھا، آصف زرداری جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ ہیں، فریال تالپور کے گھر کو سب جیل قرار دیا گیا ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس بھی جاری ہے سپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن کے مطالبے اور احتجاج کے باوجود آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر تاحال جاری نہیں کئے.

اسمبلی میں اٹھک بیٹھک کرا کر میری کمر در د کا علاج کرارہےہیں ؟شہبازشریف

قومی اسمبلی کا اجلاس،شہباز شریف کے خطاب پر حکومت کا احتجاج

قومی اسمبلی اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج، اسمبلی کو کینیٹینر نہ بنائیں، راجہ پرویز اشرف

زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر پی پی کا سینیٹ سے واک آوٹ

زرداری اور حمزہ کی رہائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر

آصف زرداری کے پروڈکیشن آرڈر کے لئے خورشید شاہ متحرک

بہت ہو گئی جیل ،آصف زرداری اگلے ہفتے اسمبلی اجلاس میں کریں گے شرکت

Leave a reply