ورلڈ ہیڈر ایڈ

آصف زرداری کو جیل میں اے سی کی عدم فراہمی، توہین عدالت درخواست پر فیصلہ محفوظ

آصف زرداری کو اے سی کی سہولت نہ دینے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ،احتساب عدالت اسلام آباد نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماعت کے دوران آصف زرداری روسٹرم پر آ گئے اور عدالت سے کہا کہ مجھے اس سے قبل بھی جیل میں اے سی کی سہولت دی گئی تھی ،جج راجہ جواد عباس نے استفسار کیا کہ اسی جیل میں آپ کو اے سی کی سہولت دی گئی تھی، جس پر آصف زرداری نے کہا کہ اس عدالت اور تمام عدالتوں میں یہ سہولتیں دی گئی تھیں،

آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ آصف زرداری کو اے کی سہولت نہ دے کر عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی گئی،عدالتی حکم کے باوجود اے سی اور فریج کی سہولت نہیں دی گئی،

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

گزشتہ سماعت پر آصف زرداری کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود اے سی اوراٹنڈنٹ نہیں دیا جا رہا،جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ آصف زرداری کے لیے اٹنڈنٹ موجود ہے،جیل حکام نے کہا کہ اے سی کے لیے سیکریٹری داخلہ سے اجازت مانگی ہے .

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری بھی اڈیالہ جیل میں ہیں انہیں نیب نے جعلی اکاؤنٹ کیس میں گرفتار کیا اور اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، آصف زرداری کی بھی جیل میں طبیعت خراب ہو چکی ہے، انہیں میڈیکل بورڈ کے مشورہ پر پمز میں منتقل کیا گیا تھا لیکن ایک روز پمز میں ان کے ٹیسٹ کروانے کے بعد دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.