آصف زرداری سے دو دن ملاقات کی اجازت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

0
24

آصف زرداری اور فریال تالپور سے ملاقات کی درخواستوں پر سماعت ہوئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے درخواستوں پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا، عدالت میں وکیل نے کہا کہ ہر بارملاقات پر جیل حکام کی جانب سے عدالتی حکم کا مطالبہ کیا جاتا ہے،کراچی میں کیسز کے باعث ملاقات نہ ہوسکے تو پورا ہفتہ انتظار کرنا پڑتا ہے،عدالت ہفتے میں 2 دن ملاقات کرنے کا حکم دے،

نیب پراسیکیوٹر نے ہفتے میں 2 دن ملاقات پر اعتراض کیا ،عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا

قبل ازیں  احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا ،عدالت نے اے سی کی سہولت کی فراہمی کو طبی ماہرین کی رائے سے مشروط کر دیا ،

قبل ازیں احتساب عدالت اسلام آباد کےجج محمد بشیر نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا،وکیل نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود آصف زرداری کو اے سی کی سہولت نہیں دی گئی،عدالت نے استفسار کیا کہ بہترکلاس کے ملزم کواے سی کی سہولت دی جاتی ہے توکیوں نہیں دے رہے؟ جیل حکام نے کہا کہ نواز شریف کو میڈیکل گراؤنڈز پر اے سی کی سہولت فراہم کی گئی تھی،عدالت نے کہا کہ اسے چھوڑ دیں، ہر کیس ایک نوعیت کا نہیں ہوتا ،قانون جب اجازت دیتا ہے تو اے سی کیوں نہیں دے رہے؟قانون کوئی ڈیکوریشن پیس نہیں کہ سجا کے رکھ دو،روایات پر نہیں بلکہ قانون پر عمل کریں،

 

اورنواز شریف نے بھی لیا “یوٹرن”…. شہباز شریف کی کوٹ لکھپت جیل میں بھائی سے ملاقات

 

آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ آصف زرداری کو اے کی سہولت نہ دے کر عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی گئی،عدالتی حکم کے باوجود اے سی اور فریج کی سہولت نہیں دی گئی،

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

گزشتہ سماعت پر آصف زرداری کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود اے سی اوراٹنڈنٹ نہیں دیا جا رہا،جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ آصف زرداری کے لیے اٹنڈنٹ موجود ہے،جیل حکام نے کہا کہ اے سی کے لیے سیکریٹری داخلہ سے اجازت مانگی ہے .

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری بھی اڈیالہ جیل میں ہیں انہیں نیب نے جعلی اکاؤنٹ کیس میں گرفتار کیا اور اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، آصف زرداری کی بھی جیل میں طبیعت خراب ہو چکی ہے، انہیں میڈیکل بورڈ کے مشورہ پر پمز میں منتقل کیا گیا تھا لیکن ایک روز پمز میں ان کے ٹیسٹ کروانے کے بعد دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے

Leave a reply