وزیر اعظم عمران خان نے زرتاج گل کی بہن کی ڈائریکٹر نیکٹا تعیناتی کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے زرتاج گل کو ہدایت کی ہے کہ وہ نیکٹا کو لکھا گیا خط واپس لیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان نعیم الحق کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا گیا ہے کہ ایسا کرنا پی ٹی آئی کی روایات کیخلاف ہے کیونکہ پی ٹی آئی کا ماضی گواہ ہے کہ اس نے ہمیشہ اقربا پروری کی مخالفت کی ہے. نعیم الحق کا کہنا تھاکہ سفارش پر تقرریاں کر کے پی ٹی آئی حکومت میں کوئی شخص اپنے عزیز و اقارب کو فائدہ نہیں پہنچا سکتا،
The PM has directed that Zartaj Gul shud withdraw her letter written to NACTA regarding the appointment of her sister. This was against the ethics of PTI which has always opposed nepotism. No one in the PTI govt is can promote their relatives/friends by using their positions.
— Naeem ul Haque (@naeemul_haque) June 2, 2019
یا د رہے کہ زرتاج گل کی بہن شبنم گل لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر تعینات تھیں اور انہوں نے 2014 سے لےکر 2018 تک پی ایچ ڈی مکمل کرنی تھی لیکن انہوں نے مزید چار سال کی توسیع کروائی ۔ پی ایچ ڈی کے بعد پانچ سال کسی بھی ادارے میں پڑھانا لازمی ہوتا ہے لیکن شبنم گل نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی اور اس کے علاوہ وہ ڈائریکٹر نیکٹا کے شرائط پر پورا بھی نہیں اترتیں ۔ اس تقرری کے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالہ سے سخت تنقید کی جارہی تھی جس پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اب نوٹس لیتے ہوئے زرتاج گل وزیر کو نیکٹا کو لکھا گیا خط واپس لینے کی ہدایت کی گئی ہے.