اب واٹس صارفین ا نتہائی نوعیت کی ذاتی چیٹس محفوظ کر سکیں گے

0
6

میٹا کی زیر ملکیت کمپنی واٹس ایپ نے صارفین کے لئے نہایت کارآمد فیچر متعارف کرایا ہے جس میں انتہائی نوعیت کی ذاتی چیٹس محفوظ کر سکیں گے-

باغی ٹی وی : میٹا کے بانی مارک زکر برگ نے پیر کو اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر واٹس ایپ کے نئے فیچر ‘چیٹ لاک’ کا اعلان کیا واٹس ایپ کی بلاگ پوسٹ کے مطابق کمپنی آپ کے پیغامات کو نجی اور محفوظ رکھنے کے لیے نئے طریقے تلاش کرنے کا جذبہ رکھتی ہے اور آج ہم صارفین کے لیے چیٹ لاک کا نیا اور شاندار فیچر متعارف کرنے لے لیے پُرجوش ہیں-

ٹک ٹاک کا نیا فیچرجو ایپ کو گوگل کے لیے زیادہ بڑا خطرہ بنادے گا


اس فیچر کے تحت صارفین کی تمام چیٹس محفوظ ہوجائیں گی کیونکہ صارف جس چیٹ کو چاہے لاک کرسکے گا یعنی اس پر پاسورڈ لگادیا جائے گا جس تک رسائی اس صارف کی ہی ممکن ہوگیچیٹ لاک کرنے کی صورت میں واٹس ایپ پر ہی ایک الگ فولڈر بن جائے گاجسے صرف پاس ورڈ یا بائیو میٹرک کے ذریعے کھولا جا سکتا ہے یہ فیچر واٹس ایپ صارفین کو اپنے بیک اپ کو انکرپٹ کرنے، اسکرین شاٹ کو بلاک کرنے اور چیٹس کو چھپا دینے کے آپشنز دیتا ہے۔

واٹس ایپ صارفین کیلئے نئے فیچرز متعارف

جیسے اس سے قبل ‘آرکائیو چیٹ’ کا بنتا تھا، چیٹ لاک کے فولڈر میں وہ تمام چیٹس ہوں گی جنہیں صارف نے لاک کیا ہوگا ان چیٹس کے نوٹیفکیشن بھی موبائل اسکرین پر دکھائی نہیں دیں گے۔

Leave a reply