زائد بل بھجوانےکامعاملہ، پاورڈویژن نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی
اسلام آباد: بجلی کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو جان بوجھ کر زائد بل بھجوانےکے معاملے پر پاور ڈویژن نے 4 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔
باغی ٹی وی : پاور ڈویژن کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق سابق سیکرٹری پاور ڈویژن عرفان علی کمیٹی کی سربراہی کریں گے، پاور ڈویژن کیجانب سے کمیٹی کے ٹی او آرز بھی جاری کردئیے گئےکمیٹی ڈسکوز اور پی آئی ٹی سی کے ڈیٹا کی بنیاد پر نیپرا رپورٹ کا جائزہ لےگی، نیپرا تحقیقات کے لیے سیمپلنگ کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیاجائےگا، بجلی صارفین کو ایک ماہ سے زائدکی بلنگ کے معاملےکا جائزہ لیا جائےگا، بجلی کمپنیوں کے افسران اور نیپرا کی تحقیقاتی ٹیم سے بھی پوچھ گچھ کی جائےگی، کمیٹی15 روز کے اندر اپنی سفارشات مرتب کرکے پیش کرےگی کمیٹی مزید کارروائی کے لیے ذمہ داروں کا تعین بھی کرے گی، کمیٹی اراکین میں ایم ڈی نیسپاک زرگام اسحاق خان، عابدلودھی کنسلٹنٹ یو ایس ایڈ، سابق ایم ڈی این ٹی ڈی سی ڈاکٹر فیاض چوہدری کمیٹی میں شامل ہیں۔
فاٹا میں گھی اور اسٹیل انڈسٹری پر سیلز ٹیکس غیر آئینی قرار دے دیا
واضح رہے کہ کے الیکٹرک سمیت بجلی کمپنیوں کی جانب سے ایوریج بل بھیجنے اور 30 دن سے زائد بلنگ کرنے کا انکشاف ہوا ہے نیپرا کی انکوائری کمیٹی نے بجلی کمپنیوں کی جانب سے اووربلنگ پر تحقیقات مکمل کرلیں، اعلامیے کے مطابق تحقیقات میں بجلی کمپنیوں کی جانب سے ایوریج بل بھیجنے اور 30 دن سے زائد بلنگ کرنے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد نیپرا نے کے الیکٹرک سمیت تمام بجلی کمپنیوں کےخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا کمپنیوں کی جانب سے 30 دن سے زائد کی بلنگ کرنے سے لاکھوں صارفین متاثر ہوئے، خراب میٹرز بروقت تبدیل نہ کرنے سے بجلی کمپنیوں نے ایوریج بل بھیجے۔
فاٹا میں گھی اور اسٹیل انڈسٹری پر سیلز ٹیکس غیر آئینی قرار دے دیا
نیپرا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملتان الیکٹرک پاور کمپنی(میپکو) نے جولائی میں 57 لاکھ سے زائد صارفین کو 30 دن سے زیادہ کے بل بھیجے جبکہ اگست میں 22 لاکھ 65 ہزار 271 صارفین کو اوور بلنگ کی، میپکو نے اگست میں 1لاکھ 38 ہزار 723صارفین کو بغیر تصویر کے بل بھیجے گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) نے جولائی میں 4 لاکھ 63 ہزار 360 صارفین کو 30 دن سے زائد کے بل بھیجے جبکہ اگست میں 11 لاکھ 92 ہزار 62 صارفین کو 30 دن سے زائد کی اوور بلنگ کی۔
اسی طرح فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) نے اگست میں 8 لاکھ 44 ہزار 58 صارفین کو ایک ماہ سےزائد کے بل بھجوائے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) نے جولائی میں 6 لاکھ 85 ہزار 588 صارفین کو 30 دن سے زیادہ کے جبکہ اگست میں 6 لاکھ 50 ہزار 460 صارفین کو اوور بلنگ کی، لیسکو نے جولائی میں 1 لاکھ 23 ہزار 440 صارفین کو بغیر تصویر کے اور اگست میں 1 لاکھ 26 ہزار صارفین کو بغیر تصویر کے بل بھجوائے۔
دنیا کی سو طاقتور ترین خواتین،چاربھارتی شامل،فوربز کی فہرست جاری
نیپرا کی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(حیسکو) نے جولائی میں 5 لاکھ 21 ہزار 624 صارفین کو 30 دن سے زائد کے بل جبکہ اگست میں 2 لاکھ 8 ہزار 481 صارفین کو زائد دنوں کے بل بھجوائے، کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے جولائی میں 1 لاکھ 16 ہزار 255 صارفین کو اووربلنگ کی جبکہ جولائی میں 1 لاکھ 16 ہزار 255 صارفین کو بغیر تصویر والے بل بھجوائے گئے ، سکھر الیکٹرک پاور کمپنی(سیپکو) نے اگست میں 3 لاکھ 25 ہزار 764 صارفین کو زائد دنوں کے بل بھجوائے۔
نیپرا کی رپورٹ کے مطابق جولائی میں کے الیکٹرک کے 77 ہزار 869 صارفین کو غلط تصویر والے بل بھجوائے گئے کے الیکٹرک نے اگست میں 65 ہزار 675 صارفین کو غلط تصویر والے بل بھجوائے بجلی کمپنیوں نے اپنی نااہلی چھپانے کیلئے جان بوجھ کر بددیانتی کی اور بجلی کمپنیوں کی نااہلی سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کو زیادہ بل بھیجے گئے اس اقدام سے بجلی کمپنیوں کو بلوں کی وصولی کم رہی۔
عائشہ منزل کے قریب شاپنگ مال میں آتشزدگی، 7 منزلہ رہائشی عمارت بھی متاثر
نیپرا نے بجلی کمپنیوں کو نوٹس بھیج کر وضاحت طلب کرلی ہے اور 30 دنوں میں خراب میٹرز کو تبدیل کرنے کی ہدایت کی ہے خراب میٹرز کو جلد از جلد تبدیل کرنے، غلط بلوں کو درست کرنے کا حتمی وقت دے دیا گیا ہے بصورت دیگر مقررہ وقت تک عملدرآمد نہ کرنے پرکمپنیوں کےخلاف کارروائی کی جائے گی پالیسی کے مطابق میٹرزتبدیل نہ کرنے پر کے الیکٹرک کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے اور معاملے پر کے الیکٹرک سے وضاحت طلب کرلی ہے۔