فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش، زی نیوز کے ایڈیٹر ان چیف سدھیر چودھری کے خلاف ایف آئی آر درج

0
51

بھارت میں کیرالا پولیس نے ہندی نیوزچینل زی نیوز کے ایڈیٹر ان چیف سدھیر چودھری کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔چودھری پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے ٹی وی شوڈی این اے میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کی اور اسلام کی توہین کی ہے۔یہ ایف آئی آرکیرالاکے وکیل پی گاوس کی شکایت پر درج کی گئی ہے۔ گاوس کمیونسٹ پارٹی آف انڈیاکی ذیلی جماعت آل انڈیا یوتھ فیڈریشن کے ریاستی سکریٹری بھی ہیں۔سدھیر چودھری پر آئی پی سی کی دفعہ 295اے کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ گاوس نے پولیس میں شکایت درج کرائی جس میں انہوں نے کہا کہ چودھری نے اپنے شو کے ذریعے مسلم کمیونٹی کو نشانہ بنایااور ایک متنازعہ چارٹ دکھایا۔ ان کامقصد فرقہ وارانہ نفرت پھیلانا ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ یہ ٹی وی شو آئین کے آرٹیکل 19(2) میں اظہار رائے کی آزادی کی خلاف ورزی ہے اور یہ آئی پی سی کی دفعہ 153 اے، 153بی، 295اے، 502 اور 503 اور آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ66اے کے تحت قابل سزا جرم ہے۔ شکایت گزار نے کہا ہے کہ یہ ٹی وی پروگرام 2018 کے کیبل ٹی وی ریگولیشن ایکٹ کی بھی خلاف ورزی ہے۔ گاوس نے اپنی شکایت میں نہ صرف چودھری کے خلاف کارروائی کرنے کو کہا ہے بلکہ زی نیوز کا لائسنس معطل کرنے کی بھی استدعا کی ہے۔ کیرالاپولیس کے انسپکٹر بینو تھا مس نے کہاہم نے شکایت کی بنیاد پر معاملہ درج کیا ہے جب کہ مزید تحقیقات ابھی جاری ہے۔

Leave a reply