ستر کی دہائی کی بولڈ اور بیوٹی فل اداکارہ زینت امان جو اپنے زمانے میں فشین آئی کون کے طور پر بھی جانی جاتی تھیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے ہر قسم کے کرداروں میں سراہا گیا یہاں تک کہ میں نے اگر منشیات کی عادی لڑکی کا کردار بھی کیا تو اسکو بھی بہت سراہا گیا.اچھی بری لڑکی ہر طرح کے کردار لکھے گئے جن کو میںنے نبھایا. زینت نے مزید کہا کہ جب میں نے اپنا ایکٹنگ کیرئیر شروع کیا تو میں کم عمر تھی اور جب میں ماں بنی تو مجھے کام چھوڑنا پڑا. میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے دیو آنند، راج کپور ، شمی کپور ، منوج کمار ، امجد خان ،فیروز خان اور سنجے خان جیسے اداکاروں اور ہدایت کاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا.انہوں نے مزید کہا کہ ہرے راما ہرے کرشنا اور ستیم شیوم سندرم ان کے
کیرئیر کی مشکل ترین فلمیں تھیں.زینت نے کہا کہ میں نے کبھی یہ نہیں پوچھا تھا کہ میرے مد مقابل کون سا اداکار ہےاور نہ ہی اس حوالے سے میں کبھی پریشان ہوئی تھی. میں ہر کسی کے ساتھ بھی سین کر لیتی بس مجھے کیمرے کے پیچھے ایک اچھے ہدایت کار اور مصنف کی ضرورت تھے.یاد رہے کہ زینت امان کو آخری بار آتشوتوش گوریکر کی فلم پانی پت میں دیکھا گیا جس میں انہوں نے سکینہ بیگم کا کردار ادا کیا تھا اس میں ان کے سنجے دت، ارجن کپور اور کریتی سینن تھیں.