پتنگ فروشی اور پتنگ بازی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی، لیاقت آباد پولیس کی کاروائی
سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر اور ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی ہدایت پرایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کی زیرِ نگرانی پتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری کردیا گیا-
لیاقت آباد میں پولیس نے زبردست کارروائی کرکے جمشید نامی پتنگ فروش گرفتارکرلیا- ملزم کے قبضہ سے1000سے زائد پتنگیں برآمدکر لی گئیں- ملزم نے دیگر اضلاع سے پتنگیں منگوا کر لاہور میں سپلائی کرنے کا اعتراف کرلیا-
ایس ایچ او لیاقت آباد عاصم جہانگیر نے بتایا کہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے- لیاقت آباد میں پولیس کی زبردست کارروائی پرایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کی لیاقت آباد پولیس کو شاباش دی گئی- ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے کہا کہ پتنگ سازی، پتنگ فروشی اور پتنگ بازی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں- پتنگ بازی کی آڑ میں شہریوں کی زندگی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے-