زیادتی کیس کے مجرمان کو فوری سزا دلائی جائے گی،آئی جی پنجاب

0
32

زیادتی کیس کے مجرمان کو فوری سزا دلائی جائے گی،آئی جی پنجاب

نو تعینات آئی جی پنجاب راؤ سردار نے چارج لینے کے بعد میڈیا نمائندگان کی پریس کانفرنس بلائی اور اپنی پالیسی کا اعلان کیا جس میں ان کا کہنا تھا میں سب سے پہلے اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں کہ اللہ نے مجھے عوام کی خدمت کا موقع دیا اور وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا

آئی جی پنجاب راؤ سردار کا کہنا تھا کہ مجھے جتنی دیر توفیق ملی میری کوشش ہو گی کہ پولیس کی کارکردگی کو بہتر بناؤں اور عوام میں تحفظ کا احساس پیدا ہو،ظالم کا ہاتھ رکے مظلوم کا سہارا بنوں یہ پولیس کے بنیادی کام ہیںکئی واقعات میں ثبوتوں کی کمی کے باعث ملزمان ریلیف حاصل کرتے ہیں اس حوالہ سے اچھے تفتیشی اور تمام وسائل بروئے کار لا کر ثبوتوں کو مکمل کرکے تفتیش کی جائے گی تاکہ انصاف ہو مزید برآں ان کا کہنا تھا میری سب سے پہلی ترجیح پولیس اسٹیشن کے نظام کو درست کرنا ہے چونکہ کوئی بھی ریفارم پولیس اسٹیشن کو ٹھیک کئے بغیر نہیں کی جاسکتی شہریوں کو پولیس اسٹیشن میں ریلیف دیا جائے گا انہیں کسی کو رشوت دے کر کام کروانے کی ضرورت نہیں پڑے گی پولیس اسٹیشن میں سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے برتاؤ کو ترجیح دی جائے اور اس کی داد رسی کی جائے کرپشن کرنے والے اہلکار و افسران برداشت نہیں کئے جائیں گے تفتیشی افسران کو کورسز کرائیں گے،کسی جرم کا مقدمہ درج نہ ہونا بھی ایک جرم ہے،اب نہ صرف پرچہ درج ہوگا بلکہ مجرمان کو کٹہرے میں لائیں گے زیادتی کیس کے مجرمان کو فوری سزا دلائی جائے گی

لاہور میں دھماکہ آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے ، شہباز شریف

دہشت گردی کے کتنے تھریٹ ملے تھے؟ لاہور دھماکے کے بعد آئی جی کا انکشاف

جوہرٹاون دھماکہ:تحقیقاتی ادارے ملزم کے قریب پہنچ گئے،

جوہرٹاؤن دھماکہ؛ بارود سے بھری گاڑی کا مالک کون؟بارود کہاں نصب کیا گیا اورگاڑی کیسے پہنچی؟تہلکہ خیزانکشافات 

لاہور دھماکہ، ایئر پورٹ سے فرار ہونیوالے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا

جوہر ٹاؤن دھماکہ،تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کر لی، شیخ رشید

جوہر ٹاؤن دھماکہ "را” کے ملوث ہونے کے ثبوت،دو مزید ملزمان گرفتار،ڈیوڈ بارے اہم انکشافات

آئی جی پنجاب راؤ سردار نے جونئیر اور سینئر افسران کے درمیان پھیلی بدمزگی کو بھی دور کرنے کا ذکر کیا اور کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ سینئیر و جونئیر افسران کے درمیان پھیلی غلط فہمیوں کو دور کیا جائے ٹیم کے تمام ممبران کے مخلص ہونے سے ٹیم کامیاب ہوتی ہے پولیس کے ویلفئیر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس میں بھی تبدیلی لائیں گے تاکہ فورس کے جوانوں کو فائدہ ہو آئی جی پنجاب راؤ سردار نے مظہر فاروق کو پولیس ویلفئیر کو بہتر بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں جبکہ میڈیا سے خبر کی تصدیق کر کے چلانے کا کہا تاکہ معاشرہ میں انارگی نہ پھیلے

Leave a reply