زیادتی کیس کے ملزم نے رہائی کے بعد پھر چاقو کی نوک پر کی زیادتی
زیادتی کیس کے ملزم نے رہائی کے بعد پھر چاقو کی نوک پر کی زیادتی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق زیادتی کیس میں ضمانت پر رہا ملزم نے دوبارہ اسی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا جس کے ساتھ پہلے زیادتی کی اور گرفتار ہو گیا ھا
واقعہ بھارت کا ہے، 2020 میں ایک خاتون نے شکایت کی تھی کہ ملزم نے میرے ساتھ زیادتی کی ہے، ملزم کو پولیس نے گرفتار کیا، عدالت پیش کیا گیا ،عدالت نے دو سال تک ملزم کے جیل میں رہنے کے بعد ملزم کو ضمانت پر رہا کر دیا، تا ہم ملزم نے رہائی کے فوری بعد اپنے دوستوں کے ہمراہ ملکر اسی خاتون کے ساتھ ایک بار پھر زیادتی کی ہے
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع جبل پور میں واقعہ پیش آیا، پولیس کے مطابق خاتون کے ساتھ جب دوبارہ زیادتی ہوئی تو خاتون تھانے پہنچی اور اسی ملزم پر الزام لگایا جو ضمانت پر رہا ہوا، خاتون کے مطابق ملزم نے نہ صرف دوستوں کے ہمراہ زیادتی کی بلکہ دھمکی بھی دی کہ ہم نے ویڈیو بنا لی ہے ، پہلے والا کیس واپس لے لو نہیں تو ہم ویڈیو وائرل کر دیں گے، پولیس حکام کے مطابق خاتون کی عمر اب 19 برس ہے، دو برس قبل جب اسکے ساتھ زیادتی کی گئی تھی اسوقت اسکی عمر 17 برس اور وہ نابالغ تھی
پولیس کے مطابق خاتون نے بتایا کہ ملزم نے دوستوں کے ہمراہ ملکر چاقو دکھا کر زیادتی کی اور قتل کرنے کی بھی دھمکی دی، پولیس نے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور کہا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی ضمانت منسوخی کی بھی درخواست دائر کریں گے،
خاتون نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو دوبارہ گرفتار کر کے کڑی سے کڑی سزا دی جائے
حکومت کیخلاف بولنے والے صحافیوں کی تھانے میں برہنہ پریڈ،تصویر وائرل
رات بھر زیادتی کے بعد برہنہ حالت میں نرس کو سڑک پر ملزمان پھینک گئے
دو کمسن لڑکیوں کو برہنہ کر کے گھمانے والے کیس میں اہم پیشرفت
ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار
پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار
زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار