ضلعی انتظامیہ لاہور نے ماہ رمضان المبارک کے پہلے 15 دنوں کی پرائس کنٹرول کی رپورٹ جاری کردی.
باغی ٹی وی :پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 15 دنوں میں 7331 پھلوں و سبزی کی دکانوں اور سٹوروں کو چیک کیا.1316 مقامات پر گراں فروشی پائی گئی.منافع خوروں کو 34 لاکھ 19 ہزار 700 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے.359 منافع خوروں کے خلاف شہر کے 86 تھانوں میں مقدمات کا اندراج کروایا گیا.399 منافع خوروں کو حراست میں لیا گیا.
زیادہ گراں فروشی میں ملوث 68 دکان داروں کو جیل کی سزا دی گئی. شہر بھر میں 88 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں.رمضان کے آئندہ آنے والے دنوں میں بھی سخت کریک ڈاؤن جاری رہے گا. ڈی سی لاہور دانش افضال